Search me

The BECA agreement between India and the US and its influence on Pakistan-China alliance

۱۔ بیکا BECA ایگریمنٹ کیا ہے؟

 اسکا مطلب یہ ہے Basic Exchange and Cooperation Agreement۔ اگر انڈین نیوز چینلز کی مانی جائے، تو انڈیا کے لئے Win-Win کنڈیشن ہے، کیونکہ بقول اُن کے(انڈین میڈیا کے بقول)، اس معاہدے کی بدولت انڈیا کو بہترین قسم کے ایسے ٹول سے ہم آشنا ہوجائے گا جس کی بدولت بقول انڈیا کے، جیوگرافک mapping کی سہولت مل جائے گی، جس کی بناہ پرانڈیا اپنی فوج کے لئے بہترین قسم کے انتظامات کرسکتا ہے کیونکہ جس طرح جی پی ایس ٹیکنالوجی اپنے زمانے میں ایک بہترین innovation تھی، امریکہ اپنے allies کو سہولت دینے کے لئے اپنی اس ٹیکنالوجی کا BETA ورژن انڈیا کو دیا ہے۔۔۔.

انڈیا کے نذدیک اس کے فائدے!

 اس میں انڈیا کے لئے یہ فائدہ ہے کہ انڈیا کو وہ فہم سپورٹ مل رہی ہے جس کی وہ expectation کررہا تھا، جیسے اس ایگریمنٹ سے پہلے انڈیا کو لاک ھیڈ مارٹن جہاز دینے کو تیار نہیں تھا مگر اب بحری بیڑے کے لئے ایف ۱۸ دینے کو راضی ہوچکا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی اہمیت؟

جیسا کہ سیٹالائٹ کے ہونے کی بناہ پر ہمیں زمین کی بناوٹ کا اندازہ ہوا، جس کے لئے ہمیں ایسے کمپیوٹرز کی ضرورت پڑی، کیونکہ اس طرح کی معلومات بہت ڈیٹا لیتی ہے، جس سے نیویگیشن میں انسانوں کو کافی سہولت ملی کیونکہ اس کے ذریعے اپنے علاقوں کو ری ڈیزائین کئے، اب موجودہ زمانے میں جاسوسی کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ 

پاکستان کے لئے complicated صورتحال

ابھی جیسے ہمیں خبر ملی ہے کہ انڈیا نے اپنی پراکسی وار پاکستان میں کھیلنا اسٹارٹ کردیا ہے کیونکہ پاکستان میں ان کو دہرہ فائدہ یہ بھی مل رہا ہے کہ بھارت ایک ہی وار میں پاکستان اور چین کے ساتھ دو دو ہاتھ کرلئے۔

امریکہ/امریکا کے لئے 

انکل سیم کو بھی Hit and Run کا فائدہ ہوگا کیونکہ ابھی جیسے پشاور میں واقعہ ہوا، یہ صرف ٹریلر تھا، جب انکل افغانستان میں تھے تو جب بھی پاکستان کے جو حالات تھے، وہ کسی سے کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، تو ایسے میں اب امریکہ/امریکا پاکستان کے مغرب کے بجائے اب مشرق میں بیٹھا ہوا ہے۔

۲۔جیوگرافک میپنگ کی اہمیت 

موجودہ زمانے میں maps  کی اہمیت سے کسی کو نفی نہیں، کیونکہ جیوگرافی کی معلومات کی بناہ پر demographic information سے متعلق تفصیل سے آگاہ رہ سکتےہیں۔

۳۔ بیکا کا بھارت کے لئے فائدہ یا نقصان؟

 On surface، یہاں انڈیا کا فائدہ دیکھائی دے رہا ہے، مگر on the longer run، یہ ایک طرح کا انڈیا کی خودمختاری پر سوالیہ نشان کھڑے ہوجائیں گے، کیونکہ یہ ٹھیک اسی طرح کی بات ہے، کہ آپ کو چوٹ لگتی ہے مگر آپ کا جسم زخم کو سوکھنے میں مدد نہیں  دے رہی، بلکہ اسٹیرائڈز کے ذریعے زخموں کو مائل ہونے کی کوشش میں لگے ہوئے ہوتے ہیں۔ کیونکہ اس ایگریمنٹ کی بناہ پر انڈیا کے تمام ایسپکٹ یعنی ڈیٹا، معلومات، آرمی وغیرہ سب امریکہ/امریکا کے پاس آجائیں گے۔ کیونکہ شاید بھارت بھول گیا ہے کہ جب پاکستان نے اپنے بیسز امریکہ/امریکا کو دئے تھے، تو اس کا فائدہ ہوا تھا یا نقصان۔

ہماری عوام کی بے صبری

ہماری عوام کی بے صبری کا کیا کہنا، لانگ رن اپروچ معنی کوئی سوچ نہیں، جیسے ہمارے بزرگ لوگ بول کر تولنے کے بجائے تول کر بولتے تھے، جس کے ہم بالکل برعکس ہیں۔

۴۔ پاکستان کے لئے نقصانات

 میں ایسا اسی لئے کہہ رہا ہوں کیونکہ اب اس ڈیجیٹل جاسوسی کے mechanism کے ذریعے پاکستان پر اور چین پر نظر رکھے گا، کیونکہ چین ویسے بھی تھوڑا ملاکہ اسٹریٹ کی جانب سے fragile ہے کیونکہ وہاں کے ممالک کے ساتھ امریکہ/امریکا نے ایسے معاہدے کئے ہوئے ہیں نیٹو کی طرز پر۔ہالانکہ اس علاقے میں ایسے ممالک جیسے ویتنام جس نے امریکہ/امریکا سے ماضی میں جنگ کی تھی اب allies ہیں، واقعی میں سیاست بہت گندی ہوتی ہے جن کا کوئی دِین ایمان نہیں ہوتا۔ اب چونکہ چین کے مشرق میں امریکہ/امریکا موجود ہے، تو ایسے میں چین کے vested interests پاکستان میں موجود ہیں، جنکو بچانا چین کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔ کیونکہ ویسے بھی ملاکہ اسٹریٹ فی الوقت اینٹی چائنا آب و ہوا بن رہی ہے، جس کو eradicate کرنے کے لئے چین بزریعہ گوادر دنیا کے تمام ممالک سے ٹریڈنگ کرنا چاہتا ہے مگر بحیرہ ھند میں امریکہ/امریکا کے سمندری بیڑے جمع کرنے شروع کردئے ہیں، جس سے گوادر پر نظر رکھی جائے گی۔

پاکستان کی امن و امان کی صورتحال اور میڈیا پروپگینڈہ

اس چیز کی امید بھی رکھنی چاہئے کہ اس معاہدہ کی بدولت بین الاقوامی اطوار پر پاکستان کا پازیٹو ایمیج بننا جو اسٹارٹ ہوا تھا، وہ بہت بُری طرح تار تار ہوگا، کیونکہ یہ زمانہ پروپگینڈہ کا ہے، اور معذرت کے ساتھ جس طرح کے گندے سیاستدان ہمارے ملک میں موجود ہیں، ان سے کوئی بعید نہیں کہ کچھ بھی کرجائیں۔

۵۔ ماضی میں جب امریکہ/امریکا پاکستان کے مغرب میں تھا

 ماضی میں ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح امریکہ/ امریکا جب ہمارے مغرب میں تھا، تو کس طرح پاکستان میں حالات خراب کئے، اور کس طرح اپنی پراکسی وار پاکستان میں لڑی، جسکا خمیازہ پاکستان نے بھگتا، اور جسکے لئے اب ہم متحمل نہیں ہوسکتے۔

۶۔ پاکستان کی جاسوسی

 یہ پاکستان کی سب سے بڑی کمزوری ہے کیونکہ پاکستان شاید دنیا کا واحد ملک ہے جہاں غیر پاکستانیوں کو پاکستان میں تخریب کاری کرنے کے لئے آلہِ کار مل جاتے ہیں، اور جس کے لئے مجھے خود بھی ڈر ہے کہ شاید امریکہ/امریکا کے آنے کے بعد انڈیا کے تیور بالکل تبدیل ہوجائیں، اور ابھی کچھ ہفتے پہلے انڈیا چین کے انڈر پریشر تھا، اب اس کے بالکل پرعکس آنکھیں دیکھانا اسٹارٹ کردے گا۔

مستقبل میں

مجھے پتا نہیں ایسا کیونکر لگ رہا ہے کہ پاکستان کے حالات پھر خراب کئے جائیں گے، کیونکہ جس طرح امریکا/امریکہ نے اپنا نیا ٹھکانا پاکستان کے مغرب سے مشرق میں کیا ہے، پھر bigger picture  کے حساب سے، انکل سیم یہاں سے چار نشانوں کو ایک ہی تیر سے مارنے کو دیکھ رہے ہیں، کیونکہ پاکستان، انڈیا، چین اور مڈل ایسٹ چاروں علاقوں میں نا صرف نظر رکھ سکتا ہے بلکہ ڈیٹا mapping کی بدولت جاسوسی بھی کرسکتا ہے اور امریکہ/امریکا جیسا ٹیکنالوجیکلی ایڈوانس ملک کیا ایسا کوئی loose ball کو miss کرے گا؟

بھارت کا کہنا کہ چین کے خلاف foreign سرزمین پر لڑائی لڑے گا

کیونکہ ابھی ایگریمنٹ صرف sign ہوا ہے، مگر already پی ڈی ایم کے لیبل میں انہوں نے اپنی پراکسی پاکستان میں بٹھا کر پاکستان اور چین دونوں کے لئے پریشانی کھڑی کردی ہے، کیونکہ چین سے ڈائرکٹلی بھارت دودو ہاتھ نہیں کرسکتا مگر پاکستان میں چونکہ ان کے ہامی موجود ہیں، تو یہاں چین کو پرابلم ہوسکتی ہے، جس کے لئے ۱۹۶۵ کے برعکس آج کی عوام میں وہ جوش و ولولہ نہیں جو اس زمانے میں پاکستانیوں میں تھا۔

1 تبصرہ:

Mugheez Anis کہا...

بہت اچھی تحریر ہے، کیونکہ واقعی میں ۲۰۱۱ میں ہم نے پاکستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال دیکھی تھی، اور شاید اسی وجہ سے اب ہم پاکستانیوں کو ڈر لگ رہا ہے کہ وہ حالات دوبارہ نہ آئیں۔ آمین

بلاگ میں مزید دیکھیں

Sponsors

Earn Money online with the Inspedium Affiliate Program
Unlimited Web Hosting