Pages

فروری 10, 2024

پاکستان میں الیکشن ۲۰۲۴ کے بعد

ویلکم ٹو پرانا پاکستان

اس بار جب میں اپنا ووٹ دینے اپنے پولنگ اسٹیشن جارہا تھا، اس بار میرے پاس فون نہیں تھا، کیونکہ الیکشنز سے پہلے کراچی میں جو بارشیں ہوئیں تھیں، اس میں بھیگ کر میرے فون کی اسکرین خراب ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے میں فون کا کسی بھی طرح سے استعمال نہیں کرپایا، حالانکہ اس بار کافی GEN-Z کیٹیگری موجود تھی، جو الیکشن کا ووٹ ڈالنے کے بعد اسکول کے دروازے کے باہر آتے ہی فون آن کر کے اپنے انگوٹھے کی تصاویر ڈالنے میں مصروف تھے، اور میں ان کو دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ کاش میرے پاس میرا فون ہوتا۔

اس بار مجھے ۲۰۱۸ کے الیکشن کے مقابلے میں ذیادہ رش دیکھائی سے رہا تھا

کیونکہ پچھلی بار ایک گھنٹے میں واپس گھر آگیا تھا، اور نا صرف یہ بلکہ گھر آنے کے بعد اپنے والد صاحب کو دوبارہ لے کر گیا تھا، جس میں ۵ بجے سے پہلے میں نے دونوں کو نمٹا دیا تھا، جب کہ اس بار مجھے ۱۱ بجے سے ۴ بجے کا ٹائم لگ گیا تھا، میری بیوی کا بھی میرے ساتھ شادی ہونے کے بعد پہلی بار ووٹ تھا، 
مگر صرف رش کو الزام دینا ٹھیک نہیں، بلکہ میں نے اپنے آنکھوں سے دیکھا کہ اسکول کے ایک روم میں ۶،۶ آفیسرز بیٹھے ہوئے تھے، یعنی ۶ جگہ میری بک نمبر، سلسلہ نمبر وغیرہ دیکھا جارہا تھا، مطلب پانچویں اور چھٹے آفیسر سے مجھے بالترتیب صوبائی اور حکومتی پرچا دیا گیا، جس پر ووٹنگ نشانات موجود تھی، یعنی جب میں ووٹ ڈال رہا تھا، تو at the back of my mind میں یہ سوچ رہا تھا، کہ کیا واقعی میں ہم ۲۰۲۴ میں رہ رہے ہیں، جہاں سرحد پار الیکٹرونک ووٹنگ کی جاتی ہے، اور یہاں پرچوں کا جو استعمال دیکھ رہا تھا، جیسے میں نے اسکول کے روم میں دیکھا، ایک آفیسر میرا بک نمبر دیکھ رہا تھا، اس کے بعد دوسرا سلسلہ نمبر، پھر اس کے بعد اگلا بندہ چیک کر کے مجھے go ahead دے رہا تھا، پھر اگلا بندہ صرف انگوٹھے پر نیل پالش لگانے کی مہم پر تھا، پھر اس کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر کے آفیسر تھے جنہوں نے بالترتیب دونوں بیلٹ پیپرز پر میرے left hand thumb لئے گئے، اور پھر وہ بیلٹ پیپر پھاڑ کر مجھے دئے گئے، جس کو لیتے وقت میری صورتحال ایسی تھی جیسے میں نے کراچی چڑیا گھر میں شیر کو ہاتھ لگا لیا ہے، یہ ایک پیراگراف میرے پورے ۴ گھنٹے کی کہانی تھی، ایسے میں، میں جن لڑکوں کے ساتھ کھڑا تھا، وہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ الیکٹرونک بیلیٹنگ کیوں نہیں کرتے؟ کیونکہ میرے ساتھ ایک لڑکا کھڑا تھا، جو ایک سافٹوئیر کمپنی میں ڈیٹا بیس مینجمنٹ کرتا تھا، جبکہ میں اپنے بینک میں Microsoft Excel کے ساتھ tweaks کرنے کا شوقین ہوں، تو میری اس کے ساتھ گپ شپ شروع ہوگئی تھی، تو اس کی گفتگو سے مجھے یہ چیز عیاں ہوئی کہ یہ ایک untapped arena ہے جہاں سے pattern recognition کی جاسکتی ہے، جس کو ہم استعمال نہیں کرتے، جس کی وجہ سے foreign observers  یہ assessment اپنے ملک میں موجود سافٹوئیر ہاؤسز کو بھیجتے ہیں، (یاد ہے Cambridge Analytica 2018) مگر ہم اس untapped opportunity کو tap ہی نہیں کرتے ہیں، تو ایسے میں ہماری معصومیت کا کیا کہنا،

ہمارے بڑوں کو اس بات سے آگے دیکھنے کا موقع ملے

کہ اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کے علاوہ بھی چیزیں ہوتی ہیں، جس طرح آپ اپنے آپ کو بالکل ٹھیک ثابت کرنے میں اخلاقیات کی دھجیاں بنا رہے ہیں، کیونکہ اللہ تعالی جو رب العالمین ہیں (رب الانس، رب المسلمین، رب الپاکستانی، یا پھر رب الوالدین نہیں) کیونکہ اللہ تعالی نے جو کچھ بھی بنایا ہے، جس میں سیارے، سیارچے، سورج، ملکی وے وغیرہ؛ وہ سب ایک proper balance میں بنایا ہے، تو ایسے میں اللہ تعالی ایسے کیسے کرسکتے ہیں، کہ والدین یا بڑوں کو اس طرح کا فری ہینڈ دیا جائے، جس طرح میرے اوپر obligation ہیں، کیا ایسے میں ہمارے بڑوں پر ذمہ داری نہیں؟ میں بڑوں کا دشمن نہیں، نا ہی بد تمیزی کرنا چاہتا ہوں، مگر میں یہی بات کرتا ہوں، کہ جب اللہ تعالی نے آپ کو یہ حق دیا ہے، کہ you'd be eyes and ears for us to view the world by their point-of -view کیا اس حوالے کوئی ذمہ داری نہیں؟


feel free to support me via Dominance Pakistan

Support me on my ARTMO refers

I can be contacted on my handler
Responsive advertisement
Best WordPress Hosting
مکمل تحریر >>

بلاگ میں مزید دیکھیں

You might like

$results={5}

Search me

Translate