Pages

جنوری 11, 2025

پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کی یلغار: جاگیں ورنہ دیر ہو جائے گی!

یہی چیز زرا بھارت یا کسی
 طاقتور ملک  کے لئے
 بول کر دیکھتے!
پرانے وقتوں میں آج کے زمانے کے متعلق بتایا گیا تھا کہ برائی ایسے تمہارے اوپر نازل ہوں گی جیسے بارش کے قطرے، پہلے پہل اس حوالے سے یہ سمجھا گیا کہ ریڈیو ویوز کے متعلق ہے، مگر اب سمجھ آرہا ہے کہ ہم translations میں پھنسے رہے، اصل چیز یہی تھی کہ پاکستان آج کے دور میں مخالف پروپیگنڈے کی یلغار کا شکار ہے، جو کہ پرانے وقتوں میں بارش کی مانند بتلایا گیا تھا ، اور بدقسمتی سے ہم یہ جنگ مسلسل ہار رہے ہیں، کیونکہ نا صرف یہ جنگ کو طریقے کے ساتھ لڑی جاتی ہے، نا کہ شور و غل مچا کر، جو کہ ایک ہجوم کی ڈیفینیشن ہے، نا ہی ہم نے کچھ بنانے کی کوشش کی ہے، بلکہ الٹا جو ہمارے اباؤ اجداد نے بنایا تھا، وہ بھی تباہ و برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ تو میرے نذدیک یہ صرف ایک سفارتی ناکامی نہیں بلکہ قومی غیرت اور سلامتی پر حملہ ہے۔

مخالف عناصر مسلسل جھوٹے بیانیے پھیلا کر پاکستان کو عالمی سطح پر کمزور اور غیر مستحکم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بالاکوٹ حملے کے بعد بھارتی میڈیا نے جھوٹے دعوے اور من گھڑت کہانیاں گھڑ کر ہمارے خلاف پروپیگنڈا کیا، مگر افسوس کہ ہمارا قومی میڈیا اور حکومتی ادارے اس کے جواب میں کمزور ثابت ہوئے، کیونکہ میرے نذدیک ہم ان سب کے لئے کبھی تیار تھے ہی نہیں، نا ہی ہمیں یونی ورسٹی میں اس بارے میں پڑھایا گیا ہے، بجائے اس کے کہ ہم رٹے مار مار کر اسٹوڈنٹس کے نام پر Zombies بنا رہے ہیں، ایسے میں ہمیں انتظار کرنا چاہئے کہ ایک Zombie apocalypse کا انتظار کریں، کیونکہ ہمارے موجودہ حالات ہمیں واقعی میں اس جانب لے جارہے ہیں، جہاں ہم اپنے خود کے لئے ایک طرح کی wall of no return کی جانب لے جارہے ہیں۔

ہماری خاموشی اور کمزور بیانیے کے نتیجے میں عالمی سطح پر ہماری ساکھ متاثر ہوئی، معیشت کو شدید نقصان پہنچا اور قوم میں مایوسی اور عدم اعتماد بڑھا۔ سی پیک جیسے اہم منصوبے کے خلاف بھی جھوٹے پراپیگنڈے کیے گئے، جبکہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔

آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 میں بھی بھارت نے متعصبانہ رویہ اختیار کیا، جبکہ بقیہ چھ ممالک کو پاکستان آنے پر کوئی اعتراض نہیں تھا، بلکہ ابھی بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم جنوری میں پاکستان میں سیریز کھیلنے کے لئے موجود ہے، اس کے برعکس بھارت نے سیاسی دباؤ ڈال کر اپنے میچز دبئی منتقل کروا لیے، جس سے پاکستان کے عالمی تشخص کو نقصان پہنچا۔

ہمارے میڈیا کا رویہ اس دوران غیر سنجیدہ رہا، جوش و خروش دکھانے کے بجائے تعمیری اور مدبرانہ صحافت کا مظاہرہ نہ کیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب کچھ ٹی آر پی اور ریٹنگز کے لالچ میں ملکی وقار سے بڑھ کر ہے؟

پاکستان میں خواتین کے ساتھ بھی پروپیگنڈے کے تحت ناانصافی ہو رہی ہے۔ میڈیا اور اشتہارات میں خواتین کو صرف جنسی علامت (Sex Symbol) بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، جس سے ان کی عزت و وقار پامال ہو رہی ہے اور یہ ہماری ثقافت و دینی اقدار کے سراسر خلاف ہے۔ اس غیر اخلاقی رویے کے باعث ہماری نوجوان نسل اخلاقی گراوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔ حالانکہ یہ چیزیں دنیا میں بھی ہورہی ہیں، مگر پاکستان کو جس طرح ان چیزوں میں ڈالا جارہا ہے، اور جس طرح پاکستان کا نام اس طرح کی controversies میں ڈال کر گندہ کیا جارہا ہے، اور اس کے اوپر جس طرح سے پاکستانی میڈیا اور کی بورڈ وارئیرز (keyboard warriors) پاکستان کے لئے کام کررہے ہیں، ہمیں واقعی میں بیرونی دشمنوں کی ضرورت نہیں، یہ لوگ ہیں نا!

اگر ہم نے اس صورتحال پر قابو نہ پایا تو:

  • پاکستان مزید بین الاقوامی تنہائی کا شکار ہوگا۔
  • معیشت مزید زوال پذیر ہوگی۔
  • قومی بیانیہ مکمل طور پر مخالف قوتوں کے قبضے میں چلا جائے گا۔

اب وقت ہے کہ ہم ایک مؤثر قومی بیانیہ تشکیل دیں، پروفیشنل میڈیا ٹیمیں اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے سچائی پر مبنی حقائق پیش کریں۔ خواتین کے احترام اور پاکستان کی اصل شناخت کو اجاگر کریں تاکہ ہمارا قومی وقار، استحکام اور خودمختاری محفوظ رہ سکے۔

مکمل تحریر >>

ستمبر 09, 2024

When people closer to you are the first to hurt you
















feel free to support me via Dominance Pakistan

Support me on my ARTMO refers

I can be contacted on my handler
Responsive advertisement
Best WordPress Hosting
مکمل تحریر >>

اپریل 09, 2024

صرف اور صرف رمضان کا با برکت مہینہ ہی کیوں؟

میں یہاں بغیر کسی بکواس کے صرف ایک بات کہوں گا، کہ کیونکر پاکستان میں مذہب کو ایسا مذاق بنایا جارہا ہے؟ مانتا ہوں کہ رمضان ہمارے لئے قدرے اہمیت کے حامل مہینہ ہے، مگر ایک مستقل مزاجی کے تناظر میں بات کروں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک حلقے میں ۳۰ دن کا روزہ جبکہ پاکستان میں ۲۹ دن کا روزہ، اور یہ بیماری اگر چہ ہے تو صرف رمضان کے مہینہ میں کیونکر ابھرتی ہے؟ 
جبکہ بھارت، بانگلادیش میں عید پرسوں ہوگی، تو یہ کیسے ممکن ہے، کہ صرف رمضان کے مہینے میں چاند کو ایسا کنٹرورشل بنایا جارہا ہے، اگر بڑی پکچر میں دیکھیں تو پاکستان اسلام سے ہے، اسلام پاکستان سے نہیں، ہمیں اپنی حیثیت یاد رکھنی چاہئے، کیا عید منانے میں اتنے اتاولے ہوگئے ہیں، کہ بقایا ۹ مہینوں میں اندازہ ہی نہیں ہوتا ہے، کہ کونسا مہینہ ۲۹ کا ہے، اور کتنے ۳۰ کے، اس کا حساب صرف وہ لوگ رکھتے ہوں گے، جن کے گھروں میں گیارہویں شریف منائی جاتی ہے، تو ایسے میں ایسے کنٹرورشل مہینوں بنایا جارہا ہے۔

In the long run 

یہ میرا ذاتی ذاویہ ہے، جہاں مذہب کو سائیڈ لائن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، اور ایک منظم کوشش کے تحط لوگوں کو مذہب سے detract کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت جو millinials ہیں، وہاں تک تو بات صحیح ہے، مگر اصل بات وہاں سے کھڑی ہوتی ہے، جب آج کی Gen Z جب شوہر بیوی اور رشتہ اجدواج میں ملبوس ہوجائیں گے، تو جب یہ چھوٹی سوچ والی جنریشن سے کھل کر manupulation کری جارہی ہے، کیونکہ یہ جنریشن بہت جلدی manupulated ہوتی ہے، کیونکہ یہ لوگ بہت شارٹ سائیٹڈ ہوتے ہیں، bigger picture دیکھنے کی ان کی قابلیت نہیں ہے، تو ایسے میں already میں اپنی آنکھوں کے سامنے ہمارے بڑوں کی شارٹ سائیٹڈنس دیکھ رہا ہوں، ایسے میں مزید بڑے ہوجائیں گے، تو برائی مزید پھیلے گی، مگر بحیثیت معاشرہ ہم ویسے بھی برائی کو بُرا بھی تو بالکل نہیں سمجھتے، تو ایسے میں کوئی بعید نہیں کہ آگے مزید برائی بڑھے گی۔





I can be contacted on my handler
Responsive advertisement
Best WordPress Hosting
مکمل تحریر >>

نومبر 04, 2023

Afghanistan doing propaganda ... against Pakistan

Whereas, someone from Afghanistan tweeting
ان خاتون سےمجھے کوئی مسئلہ نہیں، مگر پہلی بات یہ ہے کہ counterargument کرنے کے لئے آپ کے facts and figures صحیح ہونے چاہئے، اگر ایسی کوئی صورتحال ہے بھی تو صرف پاکستان میں نہیں ہے، بلکہ ایران میں بھی ہے، تو ایران کے خلاف کیوں نہیں کرتے؟

انڈین mentality کو فالو کرتے ہوئے

ان کے کی بورڈ وارئرز نے میری اس لائن کا اسکرین شاٹ لینا ہے، I don't care کیونکہ پہلی بات، 
  1. ان کی خار صرف پاکستان سے ہے
  2. پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے
کیا افغان illegal محاجرین صرف پاکستان میں موجود ہیں؟
ان انڈینز کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، جو کہ خود خالصتان تحریک کو دبانے کے لئے کسی بھی حد کی بے شرمی میں جانے کے لئے راضی ہیں، ٹھیک اسی نقش قدم پر افغانی بھی چل رہے ہیں، منافقت کی کوئی شکل ہونی چاہئے تو وہ افغان ہونے چاہئے، (افغانیوں، اسکرین شاٹ لو)، مگر تم لوگوں کی منافقت بتانے پر آؤں، تو اتنی سی بات انڈینز سے کہوں گا کہ ان منافقوں سے دور رہو، یہ منافق جب پاکستان میں رہتے تھے، جب ان کو کہا گیا کہ پاکستان میں رہنے کے لئے (اسلام یہ کہتا ہے کہ follow rules of the land) آپ نے پاکستان کے کونسے rules فالو گئے؟

rule of the land

یہاں میں پاکستان میں موجود laws کو عزت دی؟ ویسے بھی میرے کچھ افغانی ساتھیوں نے یہ بات کرنی ہے کہ انہوں نے بھی کیا ہے (شراب سے وضو کرنا، اور سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی) مگر افغانیوں کو ان کے سوشل میڈیا کا nick name سے نہیں بلواؤں گا، مگر rule of the land کی بات کرتے ہیں، تو کیا پاکستان میں رہتے ہوئے یہاں کے rules کو respect دی۔ ہم پاکستانی تو بے غیرت ہیں، آُپ اتنے غیرت مند ہییں تو کیونکر legacy کو فالو کرنے کے بجائے ہماری طرح بے غیرت بنو؟ ہم تو بہت بڑے بے غیرت ہیں، آپ کیونکر بنے؟

انڈینز اور ان کی attention diversion tactics

flow of events کو مدنظر رکھوں تو بھولیں نہیں، India ایک طرح سے گرم پانیوں میں تھا، خاص طور پر کینیڈا کے معاملات میں، جہاں انڈیا نے کینیڈین شہریوں کو انڈیا میں داخلے پر پابندی لگادی تھی، یاد ہے کچھ، اور یک دم ساری attention پاکستان اور افغانستان ایشو پر ڈال دی، انڈیا میں گودی میڈیا جبکہ ہمارے پاس کا بے غیرت میڈیا ہے، خاص طور پر اس معاملے میں میڈیا کی خاموشی مجھے شک میں لارہی ہے۔

میں پاکستانی ہونے کے ناطے اس بے غیرتی کو کس طرح سے سپورٹ کروں؟

بیغیرتی اس لئے کیونکہ پاکستان کو پتا نہیں کہاں  flush down the gutter کردیا ہے، کیونکہ بیغیرتی میں اس حد تک گر چکے ہیں، کہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر نہیں رکھتے ہیں، اب انڈین ہوں یا افغانی، ان کو اس سے کوئی غرض تھوڑی ہونی چاہئے کہ ہم پاکستانی پاکستان کو کتنا عزت دیتے ہیں، یہ تو ہماری ذمہ داری ہے۔


feel free to support me via Dominance Pakistan

Support me on my ARTMO refers

I can be contacted on my handler
Responsive advertisement
Best WordPress Hosting
مکمل تحریر >>

بلاگ میں مزید دیکھیں

You might like

$results={5}

Search me

Translate