دسمبر 12, 2021
دسمبر 08, 2021
The tragic moment of the Indian military helicopter crash in Tamil Nadu.
— Mohammad Salman Gabol (@MSalmanGabol1) December 8, 2021
General CDS Bipin Rawat and 12 other people died. Rest in Hell pic.twitter.com/3HGENTGgUw
خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے اور یہ چیز آج prove کرتی ہے
کیونکہ جس طرح جنرل بیپن راوت نے یہ بات کہی تھی کہ ہم کشمیریوں کا ڈی این اے تبدیل کریں گے، اور ۲۷ فروری کو ہاٹ لائن پر یہ بات کہی گئی کہ ان کو رستے سے ہٹاؤ ورنہ یہ ہمارے نشانے پر ہیں، آج ان کا انتم سنسکار ہوا ہے۔
مسلمان ہونے کے ناطے مجھے ایسا نہیں کہنا چاہئے
مگر اس طرح کے لوگ اور دیسی لبرلز جن کو یہ دکھائی دے رہا تھا کہ فیصل آباد میں عورتوں کو مبینہ طور پر برہنہ کیا گیا، حالانکہ اگر آپ اپنے آپ کو لبرل کہتے ہو، تو آپ کو کسی بھی بات کو کراس چیک کرنا چاہئے، ایسی کوئی بات کسی تصدیق کے نہیں کرنی چاہئے تھی کہ یہ ٹھیک نہیں ہوا، میں بھی یہی کہہ رہا ہوں کہ ٹھیک بالکل نہیں ہوا، مگر ایک ٹرم جو ہم نے ہالی ووڈ سے adopt کی ہے، Cause and Effect، یعنی جو ایکشن آپ کرتے ہیں، اس کے کیا نتائج نکل سکتے ہیں، اس کے بارے میں خیال رکھنا I guess لبرلز کی خصلت ہوتی ہے، نہ کہ یہ کہ جس ملک میں آپ رہ رہے ہیں اس میں کوئی contribution نہ ہونے کے برابر ہے، کیونکہ اگر آپ لبرل ہیں، تو جس طرح ہہ لبرل ازم آپ لوگوں نے مائنڈ پروگرامنگ کے ذریعے سے سرعیت کی ہے، اس کا صرف ۱ فیصد اگرچہ لوگوں میں اس چیز کا شعور ڈالنے میں لگاتے کہ ٹیکس کے پیسوں کو کیسے utilize کریں، اس کا سوال کرنا سکھاتے کہ ہم ٹیکس کا پیسہ دے رہے ہیں تو اس کا فائدہ کیا مل رہا ہے، کیا یہ چیز آپ لبرلز کی ہے؟
میں لبرل نہیں
کیونکہ کم سے کم میں آپ لوگوں کی طرح منافق نہیں ہوں، خاص طور پر آپ لوگ اور ہمارے ـمعزز میڈیا والےـ کیونکہ اگر آپ کیپشن کو پڑھیں تو کیا آپ کو نہیں لگتا کہ یہ ڈیفینیشن ہمارے میڈیا گروپ والوں پر بالکل ٹھیک بیٹھتی؟ کیا ہمارا میڈیا دنیا میں ہمیں یہ show نہیں کراتا کہ ہم (پاکستانی) دنیا کے نقشے پر بدنما داغ ہیں، اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ ہمیں یہ بھی show کیا جاتا ہے کہ ان کا معاشرہ سب سے بہترین ہے، جبکہ خود بتائیں، مجھے یہ بات یہاں لکھنی چاہئے یا نہیں مگر اب جب کھل کر بات کرنی ہے تو ایسا ہی صحیح، مگر ان کے معاشرے میں ۱۸ سال کی عمر میں اگر کوئی لڑکی کنواری رہتی ہے تو اس لڑکی کو کیا کیا القابات سے نوازا جاتا ہے، الامان الخر، بلکہ ان کے معاشرے میں یہ نارمل بات ہے کہ ۱۸ویں سالگرہ تک اپنی کنوارا پن سے جان چھوڑے، اور آپ لبرلز یہ کہہ رہے ہو کہ ہم پیک ورڈ ہیں اور ہمیں اپنی معاشرتی اقدار کو چھوڑ کر ان کو اپنانا چاہئے، جو کہ ویسے بھی بحری قذاقوں کی اولادوں میں سے ہیں، میں مانتا ہوں، غلطیاں ہماری بھی ہیں، مگر یہ بتائیں کہ کیا اس چیز کی آزادی آپ کو انڈیا میں ملے گی، جو آپ کو پاکستان میں مل رہی ہے کہ جو منہ میں آئے بھونک دو؟ انسانوں کا کام گفتگو کرنا ہوتا ہے، بھونکنا نہیں، آپ سے گزارش یہی ہے کہ براہ مہربانی جتنی energy بھونکنے میں لگاتے ہیں، اس کا ایک فیصد (پھر سے) استعمال کرلیتے تو کم سے کم اور کسی نہ کسی حد تک انسان لگتے، اور انسان کبھی منافق نہیں ہوتا ہے، منافقت غیر انسانی فطرت ہے، اور اس معاملے میں شیطانی عمل ہے، کیونکہ انسان دوست ہوتا ہے، اور دوستی و منافقت میں کوئی relation نہیں تو ایسے میں اگرچہ آپ اور ہمارا میڈیا کسی منافق سے کم نہیں۔
جس طرح فیصل آباد کو میڈیا والوں نے ٹرینڈ کیا
اور ثالث کا کردار ادا کیا، اس سے بڑی منافقت کوئی نہیں ہے، کیونکہ مجھے یاد ہے جب سری لنکن مینیجر والا واقعہ ہوا تھا، تو ایسے میں پہلے میڈیا والوں نے بجائے constructively چیزوں کو tackle کرنے کے بجائے یعنی لوگوں کو گائڈ کرنا کہ کسی بھی معاملے میں اس طرح کا بیان دینا وہ بھی اس وقت جب prove نہیں ہوا کہ واقعی میں گستاخی ہوئی تھی یا نہیں، کیونکہ ہمارے پاس کے لوگوں میں (ہر ایک میں نہیں) مگر یہ عادت ہے کہ کوئی benefit مل رہا ہوتے ہیں تو یہ نہیں سوچتے کہ میرے ساتھی کو بھی اس میں سے کچھ مل جائے، بلکہ اب سوچ یہ ہوتی ہے کہ اس کو ملے نہ ملے، اس کا بھی مجھے مل جائے، ہمارے ٹریفک کا حال ہی دیکھ لیں، میں صفحوں کو مزید گندا نہیں کرنا چاہتا کہ ہم سب نے دیکھا ہے کہ ایک گاڑی کس طرح لائن کی پاسداری کرتی ہے، اور ٹریفک سگنل کے کتنے آگے کھڑی ہوتی، بجائے اسکے کے تھوڑا انتظار کرلے، گاڑی گزرے گی تو اس کے پیچھے گیپ میں نکلے، مگر ہمیں یہ عادت ہے کہ میں پہلے نکل جاؤں، اور انتظار کرنا میری شان کے خلاف ہے،
مسئلہ ہم میں ہی ہے
بے شک میں لبرل نہیں مگر بات یہی ہے کہ جس طرح کے نفسا نفسی کے دور میں ہم موجود ہیں، ایسے میں ہم نے تحقیق اور کراس چیکنگ کا عنصر بھی اپنے اندر سے یکسر ختم کردیا ہے، ورنہ جن کو کلمہ پڑھنا، اس کا مفہوم اور مطلب نہیں آتا، چلو یہ تو بہت بڑی بات کررہا ہوں، شعور نہیں ہو، ان کے منہ سے یہ بات اچھی نہیں لگتی کہ ہم نے ناموسِ رسالت ﷺ کا خیال کیا ہے، جبکہ ہمارے مذہب میں ایسا کوئی concept نہیں ہے،
مسجدِ نبوی ﷺ میں رفع حاجت والے واقعہ کی مثال
جہاں ایک کمزور دماغ والا بندہ غلطی سے مسجد نبوی میں پیشاب کردیتا ہے، ایسا کوئی واقعہ اگر چہ آج ہوجاتا، تو اس بندے کا بالکل اس سری لنکن منیجر کی طرح نام و نشان موجود نہیں رہتا کیونکہ ہم نے لکھنا پڑھنا اور اس کے ساتھ لکھنے پڑھنے کا شعور اپنے اندر سے بالکل ختم کردیا ہے، جبکہ آپ ﷺ نے اس وقت یہ عمل نہ صرف کرنے دیا بلکہ بعد از خود ڈول کے ذریعے پانی بہا کر جگہ صاف کردی، جس کی بدولت آپ ﷺ کے رویے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا، ہمارے بڑوں نے اپنا رویہ کس پائے پر رکھا، اور یہاں ہم نے اپنے آپ کو حیوانیت کے دلدل میں ڈال دیا ہے۔
دشمن کے پلان میں ایندھن بننے میں ہمیں کیا اچھا لگتا ہے؟
اوپر جب میں نے جنرل بیپن راوت کا زکر کیا تو یہ کہا کہ کشمیریوں کا ڈی این اے تبدیل کریں گے، ایسا کرنے کے لئے ان کو اندر کے بھیدی چاہئے ہوتے ہیں، اور یہ ہمارے پاس کے لوگوں کی کمزوری ہے، تعلیم ہونا نہ ہونا کوئی criteria نہیں، مگر اصل بات یہی ہے کہ بندے کے اندر شعور ہونا چاہئے کہ اگر اس طریقے سے پیسے کما بھی لے گا، تو کیا وہ آزادی اس کو میسر رہے گی جو روکھی سوکھی کھا کر اس کو میسر ہوتی ہے؟ یہ بات شعور کی ہوتی ہے۔ کیونکہ فیصل آباد کے واقعے میں مجھے صاف طور پر یہ لگا کہ ان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کیسے ان کے اس ایکشن کو دنیا بھر میں پاکستان کے خلاف نہ صرف استعمال کریں گے، بلکہ ان کی اپنی individuality اور respect ختم ہوچکی ہے، بلکہ ان کے اس ایکشن کی وجہ سے عورت زات کی عزت ہمارے معاشرے سے ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
اس کی ایک مثال مذہب سے دوری بھی ہے
کیونکہ یہ دونوں واقعات لبرلز کو ایک موقع دینے کے برابر ہے جہاں ridiculing the religion and faith and beliefs ان لوگوں کا مین اور کور پروگرام ہوتا ہے، keeping in mind آج کے زمانے میں معلومات کا زخیرہ ہے جبکہ علم اٹھا لیا گیا ہے، کیونکہ معلومات ایک حیوان کو بھی ہوتی ہے مگر اس کو استعمال کرنے کا ڈھنگ ہمیں علم فراہم کرتا ہے، تو آپ خود بتائیں، اس مینجر کی لاش کے ساتھ بے حرمتی کرتے ہوئے لبیک یا رسول اللہ بولتے ہوئے آپ نے blasphemy نہیں کی؟ جبکہ آپ منافق بھی ہو، مذہب کی مانتے بالکل نہیں ہو، مگر جہاں اپنی بات آجائے، مذہب میں اپنی مطلب کی شق کو اپنے حساب سے استعمال کرنا از خود منافقت نہیں؟ جبکہ بقول سی سی ٹی وی، اس کو اردو اور عربی نہیں پڑھنی آتی تھی، تو ایسے میں it was unintentional اور جب اس کو پتا چلا کہ اس سے یہ حرکت ہوئی ہے، تو اس نے معافی بھی مانگی، مگر منافقت یہی ہے کہ اپنے personal scores کو settle کرنے کے لئے اسلام اور پاکستان کی دھجیاں بکھیرنے میں ہم لوگوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔
اب دیکھیں ہمارے خلاف کیا ٹرینڈ چل رہا ہے
ہم نے لوگوں کو کیا موقع دے دیا ہے کہ ابھی ہم رو رہے ہوتے ہیں کہ نوکریاں نہیں ہیں، جبکہ ہمارے آج کے ایکشن سے آنے والے وقت کی نوکریاں بھی کھا چکے ہیں۔
https://twitter.com/hashtag/withdrawgspplusfrompak?src=hashtag_click
دسمبر 05, 2021
سزا کا خوف
اس حالت میں مبتلا کوئی شخص انتہائی غیرمعمولی حالات میں بھی صحیح کام کرنے کی حد سے زیادہ فکر مند ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، یہ تصور کرنا قابل فہم ہے کہ مستیگو فوبیا میں مبتلا کوئی شخص اس خوف سے زمین پر ایک چوتھائی اٹھانے کے خلاف محسوس کر سکتا ہے کہ وہ اسے چوری کر رہے ہیں، جو اس کے بعد کسی قسم کی سزا کے ساتھ آئے گا۔ بنیادی طور پر، کوئی بھی ایسا عمل جس میں سزاؤں کا امکان ہو، مستیگوفوبیا کے شکار کسی کو بے چینی کی بہت زیادہ آمد دے سکتی ہے۔
مستیگوفوبیا کی علامات
جیسا کہ تقریباً ہر دوسرے فوبیا کا معاملہ ہے جو موجود ہے، ماسٹیگو فوبیا کا شکار کوئی شخص اپنی حالت کی سب سے زیادہ عام علامات میں سے ایک پریشانی ہونے کی توقع کر سکتا ہے۔ سزا کا ان کا شدید اور غیر معقول خوف ممکنہ طور پر ان کی روزمرہ کی زندگی میں بہت زیادہ پریشانی کا باعث بنے گا کیونکہ وہ ایسے فیصلے کر سکتے ہیں جو مکمل طور پر ان کے مستی گو فوبیا پر مبنی ہوں۔ اس طرح کے فیصلوں میں ان کا اخلاقی طور پر فالج تک ہوش میں رہنا شامل ہو سکتا ہے، مطلب یہ ہے کہ وہ کسی بھی نتائج کا سامنا کرنے کے خوف کی وجہ سے فیصلے کرنے سے گریز کر سکتے ہیں، چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو۔اگرچہ مستیگوفوبیا میں مبتلا کوئی شخص فیصلہ کرنے سے گریز کرتے وقت یا کام کرنے سے گریز کرتے وقت کم شدید اضطراب کا سامنا کرنے کی توقع کر سکتا ہے، لیکن اس طرح کی حرکتیں یا بے عملی طویل مدت میں ان کے مستیگو فوبیا کو مزید خراب کرنے کا امکان ہے۔ اس کا تعلق اس حقیقت سے ہے کہ سزا کے خوف سے بچنے کے لیے فعال طور پر ایسے حالات سے گریز کرتے ہوئے جہاں سزائیں ممکن ہوں گی، اس کے بعد وہ اپنے آپ کو سزا کے خوف کو تقویت دے رہے ہوں گے، یقیناً غیر ارادی طور پر۔
ذیل میں، آپ کو اس فوبیا کی کچھ اور عام علامات نظر آئیں گی:
- سزا کے بارے میں سوچتے وقت پریشانی
- جب سزا دی جائے تو شدید بے چینی
- فیصلے کرنے میں دشواری جہاں تک اس کا تعلق ممکنہ سزا سے ہے جس کا وہ تجربہ کر سکتے ہیں۔
- ان کی پریشانی کا مقابلہ کرنے سے قاصر ہیں۔
- پٹھوں میں تناؤ، لرزش، اور پسینہ آنا۔
- گھبراہٹ کے حملوں کا تجربہ کر سکتا ہے
ماسٹیگوفوبیا کی وجوہات
ماسٹیگوفوبیا کی کوئی معروف وجوہات نہیں ہیں۔ چاہے جیسا بھی ہو، جینیات اور کسی کا ماحول دونوں ہی کسی بھی ذہنی عارضے کی نشوونما میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، بشمول ماسٹیگو فوبیا۔ مثال کے طور پر، دماغی بیماری کی خاندانی تاریخ رکھنے والے شخص کو مستیگوفوبیا ہونے کا زیادہ امکان ہو سکتا ہے۔ یہ ان کی وجہ سے ہو سکتا ہے پھر جن کے جینیاتی طور پر عام طور پر ذہنی بیماری پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
اگر کسی کے پاس ایسا جینیاتی رجحان ہوتا ہے، تو یہ صرف انہیں کسی قسم کے تکلیف دہ واقعے کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر تیار شدہ مستیگوفوبیا پیدا کریں۔ مثال کے طور پر، کوئی شخص اپنے ماضی میں ایک بار انتہائی وحشیانہ سزا کو برداشت کرنے کے نتیجے میں ماسٹیگو فوبیا پیدا کر سکتا ہے، جس سے وہ جسمانی یا نفسیاتی طور پر زخمی ہو جاتا ہے۔ ایسے شدید تجربات، صحیح جینیات کے ساتھ، کسی کے لیے سزا کا غیر معقول خوف پیدا کرنے کے لیے کافی ہو سکتے ہیں۔ اگرچہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ایسا خوف غیر معقول ہے، جب انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا سزا کے بارے میں سوچتے ہیں، تو وہ اس قدر عملی نہیں ہوں گے۔
اگرچہ ہم ماسٹیگوفوبیا کی صحیح وجوہات نہیں جانتے ہیں، لیکن زیادہ تر ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد کے درمیان اتفاق رائے یہ ہے کہ جینیات اور کسی کا ماحول دونوں عملی طور پر کسی بھی ذہنی بیماری کی نشوونما میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا، ان دو مختلف پیرامیٹرز پر گہری نظر ڈالنا فائدہ مند ہو سکتا ہے کیونکہ وہ کچھ روشنی ڈال سکتے ہیں کہ آیا آپ کو ماسٹیگو فوبیا پیدا ہونے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے یا نہیں۔
مگر پاکستان کے کیس میں
سزا کا خوف ہونا ضروری ہے کیونکہ لنچنگ
her father had been lynched for a crime he didn't commit
اور اس طرح کا رویہ پاکستان میں کسی بھی طرح سے برداشت کرنا اس کو بڑھاوے کے مترادف سمجھنا چاہئے، کیونکہ ہم نے already پڑوسی ملک کو موقع دے دیا ہے کہ ان چند لوگوں کی وجہ سے پورے پاکستان کو ظالم بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔
مگر ہمیں احساس نہیں ہے کہ پاکستان کے رتبے کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا ہے، میں اپنا ذاتی پوائینٹ آف ویو بتاؤں تو میری پچھلی برانچ میں ایک بندا عمران خان کے خلاف رہتا تھا، میں پہلے اس بات کو نفی میں claim کردوں کہ میں نہ ہی کوئی یوتھیا ہوں، بلکہ اکانومی کا مسئلہ کا سب سے بڑا شکار میں خود ہوں،مگر جس طرح وہ نواز لیگ کا حامی رہتا تھا، اور اس کو ایسا represent کرتا تھا کہ جیسے ہمارا savior ہے، مگر اس بات کا جواب نہیں ہوتا تھا، کہ پاکستان کی رقم جو وہ لندن اور پانامہ میں لے کر گیا ہے، کیا اس کا جوابدہ بھی عمران خان ہے؟ کیا ہمارے اوپر عمران خان ٹیکس اپلائی کرنے کے بجائے اگر یہ رقم واپس لاتا تو کیا ہمیں ریلیف نہیں ملتا؟ کیا Post-Covid-Scenarios میں دنیا بالکل ویسی ہی ہے economic wise جیسے Covid-19 سے پہلے تھی؟ مگر اس کا ان سب چیزوں میں صرف اور صرف یہی جواب ہوتا تھا، کہ صاحب، ہمیں شکر سستی ملتی تھی، نواز شریف ہمیں سستا چاول اور شکر دیتا تھا، میں مانتا ہوں کہ ان سب چیزوں کو قوی طور پر نظر انداز کرنا واقعی میں صحییح بات نہیں ہوگی، اس کی بات میں بالکل سچائی ہے، کیونکہ انسان محنت صرف پیٹ کی پوچا پاٹ کے لئے ہی کرتا ہے، مگر میرا یہ سوال ہوتا تھا کہ کیا پیٹ کی پوجا پاٹ میں ہمیں پاکستان کو یکثر نظر انداز کرلینا چاہئے؟ اس کا جواب اس کے پاس بالکل نہیں ہوتا تھا، اور جیسا کہ آپ نے بھی اندازہ بخوبی لگا لیا ہوگا کہ اپنے آپ کو صحیح پیش کرنے کے لئے کیا، کیا حرکتیں پیش کرتا تھا، کیونکہ میں جیسے اپنے پچھلے بلاگ آرٹیکل میں لکھا بھی ہے کہ یہ سب کچھ احساس کمتری کا مظاہرہ ہے، کیونکہ انا پسند وہی بندہ ہوتا ہے جس کے پاس پوائینٹ پر بات کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہوتا ہے، مگر اول فول بکواس کرکے ٹائم سب کا ضائع کرتا ہے اور ضائع کرنے کو بحث کہہ کر بحث بازی کی بے عزتی کرنے میں ان لوگوں کو کوئی عار نہیں۔اس وقت کا اصل مسئلہ
Nipping in the bud
اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سے میں کیا سمجھا ہوں
کیا اسلام اس چیز کی اجازت دیتا ہے؟
کیا یہ لوگ بھول گئے ہیں؟
ہم اپنے آپ کو کیونکر analyze نہیں کرتے کہ ہم انسان ہیں اور انسان ہونے کے ناطے غلط ہوسکتے ہیں
دسمبر 04, 2021
تحقیقات
Nipping in the bud
کل کے واقعات میں، میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ انسانیت سوز واقعہ اور زلالت کو حرمت رسول ﷺ سے تشبیح دینا، شرم کا مقام ہے، اور اس پر یہ کہ کل کے واقعے کی سی سی ٹی فوٹیج نکالی گئی، اور اس پر یہ کُلی کھلی ہے کہ سری لنکن مینجر discipline میں پابندی کا حامی تھا، مگر جو لوگ فیکٹری میں کام کرتے ہیں، یہ بات کنفرم کریں گے، کہ ہڈ حرامی میں ورکر کو کوئی جواز چاہئے ہوتا ہے
کمارا کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا اور جمعہ کو اس کے جسم کو آگ لگا دی گئی۔ وزیرآباد روڈ پر واقع راجکو انڈسٹریز کے ملازمین نے جمعہ کے روز اس پر توہین مذہب کا الزام لگاتے ہوئے احاطے میں احتجاج کیا تھا۔
مظاہرین نے وزیرآباد روڈ پر ٹریفک معطل کر دی تھی اور ان میں فیکٹری کے تمام مزدوروں اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ ہجوم کو دھیرے دھیرے چند درجن سے سینکڑوں کی تعداد میں بڑھتے دیکھ کر کمارا چھت کی طرف لپکا۔
لنچنگ سے پہلے لی گئی فوٹیج میں ایک ساتھی کو کمارا کو فیکٹری کی چھت پر بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جہاں سے وہ بھاگ گیا تھا جبکہ دو درجن کے قریب لوگوں کا ہجوم آہستہ آہستہ بڑھتا گیا۔ویڈیو میں، ہجوم میں سے کچھ لوگوں کو نعرے لگاتے اور کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "وہ (مینیجر) آج نہیں بچ سکے گا"، جب کہ ساتھی نے کمارا کو اپنے جسم سے بچانے کی کوشش کی، جو اس آدمی کی ٹانگوں سے چمٹی ہوئی تھی۔بعد ازاں کارکنوں نے ساتھی پر قابو پالیا اور کمارا کو گھسیٹ کر سڑک پر لے گئے اور لاتوں، پتھروں اور لوہے کی سلاخوں سے اس پر تشدد کیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اس کے بعد ہجوم نے لاش کو آگ لگا دی تھی۔
کمارا، سری لنکن عیسائی، راجکو انڈسٹریز میں 10 سال سے کام کر رہے تھے۔
اس وحشیانہ قتل کی سرکاری اہلکاروں اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔
118 سمیت 13 بنیادی مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
جمعہ کو دیر گئے ڈی سی سیالکوٹ اور ڈی پی او نے صوبائی حکام کے اجلاس کو ویڈیو لنک کے ذریعے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ متوفی ایک سخت منتظم کے طور پر جانا جاتا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ 110 کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ رات گئے ایک بیان میں، آئی جی پی نے دعویٰ کیا کہ گرفتار ہونے والوں میں دو اہم ملزمان فرحان ادریس اور عثمان رشید بھی شامل ہیں۔ہفتہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسن خاور نے گرفتاریوں کی تعداد 118 تک اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ 200 چھاپے مارے گئے اور حراست میں لیے گئے افراد میں 13 بنیادی مشتبہ افراد شامل ہیں۔ پنجاب کے آئی جی پی راؤ سردار علی خان کے ہمراہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں، معاون خصوصی نے کہا کہ پولیس نے 160 سی سی ٹی وی کیمروں سے فوٹیج حاصل کی ہے اور اضافی ویڈیو اور ڈیٹا کے ذرائع جیسے کہ موبائل ڈیٹا اور کال ریکارڈز کا بھی تجزیہ کیا جا رہا ہے۔ خاور نے کہا، "کافی پیش رفت ہوئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں،" انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ اور خارجہ کے ذریعے لاش سری لنکا کے سفارت خانے کے حوالے کی جائے گی۔
انہوں نے کہا، "میں آپ کو ایک بار پھر یقین دلانا چاہتا ہوں کہ انصاف نہ صرف ہو گا بلکہ ہوتا ہوا دیکھا جائے گا،" انہوں نے کہا، انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی اور کارروائی کی جائے گی۔ اپنے فرائض میں غفلت آئی جی پی نے جمعہ کے واقعات کی ٹائم لائن فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اب تک موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، یہ واقعہ جمعہ کی صبح 10:02 بجے شروع ہوا اور صبح 10:45 بجے کے قریب تشدد اور مار پیٹ تک بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں کمارا کی موت صبح 11:05 بجے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو صبح 11:28 پر اس واقعہ کی اطلاع دی گئی اور وہ 11:45 پر موقع پر پہنچی۔
آئی جی پی نے کہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے جلد از جلد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چالان پیش کیا جائے گا۔
سری لنکن وزیراعظم کو یقین ہے کہ وزیراعظم عمران ’ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے‘
سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے نے کہا کہ وہ منیجر پر وحشیانہ اور جان لیوا حملے سے صدمے میں ہیں۔"میرا دل ان کی اہلیہ اور خاندان کے لیے دھڑکتا ہے۔ # سری لنکا اور اس کے لوگوں کو یقین ہے کہ وزیر اعظم [عمران خان] تمام ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے اپنے عزم پر قائم رہیں گے،" انہوں نے ہفتہ کو ٹویٹ کیا۔
"حکومت سری لنکا کی یونیورسٹی کی ڈگری ہولڈر اور پاکستان میں ایک فیکٹری کے مینیجر پریانتھا کمارا دیاوادنا کی موت پر اظہار تعزیت کرنا چاہتی ہے، جو علاقائی حدود سے قطع نظر انتہا پسندوں کے حملے کا نشانہ بنی تھی۔ حکومت اس غیر انسانی حملے کی شدید مذمت کرتی ہے جس نے دنیا کو حیران کر دیا،" وزیر دنیش گناوردینا نے کہا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران کی "انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مداخلت" کی تعریف کی۔
سری لنکا پورے ملک پر الزام نہیں لگا رہا: قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کمارا کے لنچنگ کو ایک "افسوسناک واقعہ" اور ملک کے لئے "شرم کی بات" قرار دیا۔ ہفتہ کو لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں قریشی نے کہا کہ واقعے کی اعلیٰ ترین ریاستی سطح پر نگرانی کی جا رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ "ہم سری لنکا کے ساتھ رابطے میں ہیں ہم نے ان کے ہائی کمشنر کو لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کیا اور میں بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے پاکستان کے موقف اور فوری ردعمل کو سراہا ہے۔"یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے سب کو دکھ پہنچایا ہے... لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ 'اس کی وجہ سے ہم کسی پورے طبقہ یا ملک کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتے۔' وہ توقع کرتے ہیں کہ پاکستان ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گا۔ قریشی نے مزید کہا کہ وہ آج سری لنکا کے وزیر خارجہ سے رابطہ کریں گے اور انہیں تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ان کے خیال میں یہ ایک افسوسناک فعل ہے لیکن پاکستانی حکومت اور قوم کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔"