Search me

بَین کرنا ہے تو نواز شریف اور پی ایم ایل این کو کریں

پاکستانی میڈیا کو جتنی گالیاں دو کم ہے

 مجھے یہ بات زرا آرام سے کرنی چاہئے کیونکہ میں اپنے آپ کو ایسے emotional نہیں ظاہر کرنا چاہتا جیسے عام طور پر ہماری پاکستانی audience کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ مگر پاکستانی میڈیا نے اپنے آپ کو perspective building and development پر مرکوز رکھا ہے، جو کہ ہے بھی ان کا کام مگر معذرت کے ساتھ political perspective development کی جانب مرکوز رکھا ہے، جبکہ نیشنل میڈیا کا حصہ ہونے کے ناطے ان کو نیشنل perspective کو پہلے اور سیاست کو بعد میں اہمیت دینی چاہئے۔

مگر یہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے

کیونکہ جہاں ملک کا مفاد آتا ہے، وہاں سیاست کو پہلے لے کر آرہے ہیں، جبکہ ان کو یہاں پاکستان کو پروموٹ کرنا چاہئے تھا۔ سوائے چند ایک نیوز انکرز کے، میں نے کہیں نہیں دیکھا کہ پی ایم ایل این کے موجودہ بیان کو جس طرح پروموٹ کیا گیا، اور اینٹی پاکستان perspective کو پروموٹ کرنے میں اپنا contribution دے رہے ہیں۔ کیا pressure exerting tactics میڈیا والے دوسرے ملک پر exert نہیں کرتے؟ ہم کیوں self/own goal کرنے پر تلے ہوئے ہیں؟ کیا یہ ہمارے ملک کا نیوز میڈیا ہے یا غیر کے اشارے پر ڈانس کررہا ہے؟

ایف اے ٹی ایف FATF

 کیا یہ شرم کا مقام نہیں، کہ ایک جگہ پاکستان کی بات ہورہی تھی کہ پاکستان یا تو گرے لسٹ میں رہے گا یا پھر بلیک لسٹ میں، تو ایسے میں ہمارے نیوز میڈیا والے پی ڈی ایم کراچی سرکس کو کور cover کررہے تھے، جبکہ انڈیا کے major نیوز چینلز وہاں موجود تھے، اور انڈیا کے لئے perspective building کا کام کررہے تھے، جبکہ یہاں نیوز اینکرز ٹویٹر پر بیٹھے کومنٹ کررہے تھے مگر ان سیاسی جماعتوں کو اہمیت دینی تھی کیونکہ ان کو پاکستانی مفاد کے opposite یہاں یہ چیز دیکھا رہے رہے تھے کہ پاکستان میں لوگ نالاں ہیں، مانتا ہوں situationاچھی نہیں ہے، مگر کم سے کم ملکی مفاد کو تو اہمیت دیں! کیا اس سے یہ چیز اخذ نہیں کی جاسکتی کہ انڈیا ڈائرکٹلی compete کرنے کے بجائے پراکسی سے لڑنا بہتر سمجھ رہا ہے؟ اور یہاں ہم انہی لوگوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں!!!

کیا ۲۶، ۲۷ فروری کا واقعہ اگر انڈیا میں ہوا ہوتا

تو کیا انڈیا میں وہی رویہ نہیں ہوتا جو ابھی پی ایم ایل این والوں کے بیان کے بعد آرہا ہے؟ کیا ملکی مفاد کی دھجیاں ایسے بکھیرنا ایسا انڈیا میں کرسکتے ہیں؟ ملکی مفاد کے ساتھ کیوں کھلواڑ کر رہے ہیں یہ پی ایم ایل این والے؟ ہم خود اپنے دوشمن ہیں، باہری دشمنان صرف باری کا انتظار کررہے ہوتے ہیں کہ کب یہ لوگ ڈیٹونیٹ detonate ہوں گے۔

"ووٹ کو عزت دو"

 آخر کس منہ سے "ووٹ کو عزت دو" کہہ رہے ہیں؟ کیا جب ۳،۳ باریاں انہوں نے لیں تھیں، جب کونسا ووٹ کو عزت دیا انہوں نے؟ چور خود ہیں، اُچکے خود ہیں، آئی ایم ایف سے loans کی بھرمار انہوں نے کی، واپسی کے لئے انہوں نے اور loan لیا، کیا کوئی مجھے بتائے گا، کہ اسحاق ڈار صاحب نے دور میں پاکستان کی اکانومی کو کس طرح artificially stabilize کیا گیا، جبکہ ان کا خود بزنس سائیڈ سے تعلق ہے، تو ایسے میں ان کے پاس اوپن اسپیس تھی کہ اسکورنگ ریٹ کو accelerate کرتے مگر معذرت کے ساتھ انہوں نے اسکا بالکل الٹ کیا، تو اب کس بات پر ووٹ کو عزت دو کی رٹ لگائی ہوئی ہے؟

قصوروار عمران خان اور پی ٹی آئی والے بھی ہیں

کیونکہ پی ایم ایل این والوں کو منہ میں زبان عمران خان اور پی ٹی آئی والوں نے دی، بصورت دیگر پی ایم ایل این والوں کے پاس کوئی ٹاپک نہیں تھا، جس پر وہ یہ سیاست کرسکتے تھے، اسی وجہ سے اس رویہ پر آئے ہیں، تو ایسے میں "تالی دو ہاتھ سے بجتی ہے" کے مترادف یہاں قصور پی ٹی آئی کا بھی ہے، ورنہ physiological needs کو اگر انہوں نے properly fulfilled کیا ہوتا، تو کبھی ایسا اس طرح کا ماحول پاکستان میں نہیں ہوتا۔

سب سے پہلے

پاکستان میں اتنے ڈھیر سارے فضول کے نیوز چینلز کو بَین ban کریں، کیونکہ یہ نیوز چینلز بند ہوں گے تب ہی لوگوں کو سکون کا سانس آئے گا، بصورت دیگر اسی طرح ہمارے دماغوں کے ساتھ کھیلتے رہیں گے۔ کیونکہ یہاں مسئلہ کسی کا بھی نہیں ہے صرف شیطان کے پجاریوں یعنی ہمارے نیوز میڈیا والوں کو یا تو انسان بنائو یا پھر ان کو بَین کرو، جیسے ترکی میں کیا جس کے بعد ترکی میں ریفارمز reforms آئے، جبکہ اس کے برعکس ہم (جو لوگ کراچی کی demography سے واقف ہیں) بہادر آباد چورنگی پر confused کھڑے ہوئے ہیں کہ نیشنل اسٹیڈیم کی جانب کونسی روڈ جائے گی، طارق روڈ کی جانب کونسی اور خالد بن ولید پی ای سی ایچ ایس کی جانب کونسی روڈ جائے گی، کیونکہ ہماری سوچ ہی clear نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے یا کرنا کیا ہے۔

1 تبصرہ:

Munir Ahmed کہا...

With All Due Respect آپ کو اپنے پوائنٹ آف ویو بتانے کے لئے کوشش کرنی چاہئے کہ نیوٹرل اسٹانس رکھ کر کومنٹ کریں، بصورت دیگر آپ biased دیکھ رہے ہو۔۔۔

بلاگ میں مزید دیکھیں

Sponsors

Earn Money online with the Inspedium Affiliate Program
Unlimited Web Hosting