Search me

Translate

Personal Struggles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
Personal Struggles لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

کے الیکٹرک والوں کی (اور ہماری اپنی) غنڈہ گردی

یہ بلاگ لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

عام طور پر میں ایسے موضوعات پر لکھنے سے گریز کرتا ہوں، مگر موجودہ حالات نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ اپنی خاموشی توڑوں۔ میرے گھر میں بجلی کے مسائل کی ذمہ داری میرے ہی کندھوں پر ڈال دی گئی ہے، حالانکہ میری مصروفیات کچھ ایسی ہیں کہ صبح 8 بجے گھر سے نکلتا ہوں اور رات 9 بجے کے قریب واپس آتا ہوں۔ ایسے میں یہ افسوسناک ہے کہ گھر میں کوئی اور اس ذمہ داری کو اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

محلے میں صرف ایک یا دو انکلز ہیں جو پورے محلے کے مسائل کی شکایات درج کرواتے ہیں۔ دوسری طرف میرے والدین، جو خود کو بزرگوں کی فہرست میں شامل کروانے کے شوقین ہیں، ذمہ داری اٹھانے کے بجائے لائن مین کو پیسے دے کر مسئلہ حل کروانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

یہ رویہ صرف ذاتی پریشانی تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک وسیع سماجی مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے جہاں اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے بجائے لوگ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اور حقائق کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔ یہ بلاگ اسی غیر ذمہ دارانہ رویے اور اجتماعی جوابدہی کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے لکھا جا رہا ہے۔

جبکہ

آج کی دنیا میں اعداد و شمار اور ڈیٹا کو حقائق کی بنیاد سمجھا جاتا ہے، مگر ہمارے بزرگ ہمیں مسلسل حقائق سے انکار کرتے ہوئے مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کے الیکٹرک اس کی واضح مثال ہے — ان کے اپنے سسٹم میں یہ واضح ہے کہ بجلی کی بحالی ممکن نہیں، اس کے باوجود یہ لوگ شیڈول کے مطابق اور بغیر شیڈول کے لوڈ شیڈنگ کو ایسے پیش کر رہے ہیں جیسے یہ کوئی "مفت سہولت" ہو۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں لوگ ایسی کھلی بدانتظامی کے خلاف آواز بلند کرتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کے الیکٹرک کی ایپ دن میں چار بار بجلی جانے کی رپورٹ دیتی ہے، مگر میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق، خاص طور پر ہفتہ اور اتوار کو جب میں گھر پر ہوتا ہوں، بجلی کی بندش اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس مسلسل حقیقت سے انکار اور جوابدہی کی کمی کا یہی رویہ ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ہمارے بزرگ بنیادی ترقی کے معیارات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

اور، اس پر سونے پہ سہاگہ

مجھے میری اپنی سگی ماں کی جانب سے ایسے غیر منطقی اور سطحی مشورے دیے جا رہے ہیں کہ ایک سولر شیٹ ہی لگوا لو۔ پہلے یہ وضاحت ضروری ہے کہ کیا گھر میں کمانے والے افراد موجود ہیں؟ بجائے اصل مسائل کو حل کرنے کے، ایسے غیر سنجیدہ مشورے دیے جا رہے ہیں کہ "سولر شیٹ لگوا لو" یا "قرض لے لو"۔ سوال یہ ہے کہ قرض کو ادا کون کرے گا؟ یہ غیر سنجیدگی کی انتہا ہے!

یہ ہمارے بڑے ہیں، جنہیں مستقبل کی کوئی فکر نہیں، بس آج کسی نہ کسی طرح سہولت حاصل کرنی ہے، اور کل کے مسائل مرتضیٰ خود دیکھ لے گا۔ آج جو مشکلات پیدا کر دی جا رہی ہیں، وہ مستقبل میں میرے لیے ویسی ہی خطرناک صورتحال کھڑی کر دیں گی، جیسے فلم Interstellar میں کوپر اور برینڈ کے ساتھ ہوا تھا، جب وہ Waterworld پہنچے تو پہلے پانی دیکھ کر خوش ہوئے، مگر اگلے ہی لمحے دیو قامت لہروں نے انہیں تباہی کے قریب پہنچا دیا تھا۔

میرے اپنے والدین بھی بالکل یہی رویہ اپنا رہے ہیں۔ لیکن معذرت کے ساتھ، ہمارے معاشرتی حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ یہاں حقیقت بیان کرنے والا شخص ہی ولن بن جاتا ہے۔ اور اگر یہی حقیقت ہے تو میں خود کو ولن کے طور پر دیکھنے کو تیار ہوں۔

حقیقت تو یہ ہے کہ میرے لیے معاملات نہایت پیچیدہ اور مشکل بنا دیے گئے ہیں، مگر میں پھر بھی اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہوں۔ جس صورتحال میں مجھے ڈالا جا رہا ہے، اس میں مجھے اپنی زندگی کے فیصلے خود ہی کرنے ہوں گے۔ میں یہ سمجھ چکا ہوں کہ وہ وقت گزر گیا جب والدین پر اندھا اعتماد کیا جا سکتا تھا۔ موجودہ حالات میں تو ان پر بھی بھروسہ کرنے کے بجائے ایک خوف سا محسوس ہوتا ہے، کہ کہیں ان کی کوتاہ نظری میرے مستقبل کو مزید نقصان نہ پہنچا دے۔



بلاگ میں مزید دیکھیں

You might like

$results={5}