1:مائنڈ پروگرامنگ
پاکستان میں فی الوقت بلکہ ذیادہ تر وقت مائنڈ پروگرامنگ یعنی کہ اپنا زاویہ دوسرے کے ذہن میں تھوپنے مصروف رہتے ہیں۔
1.1: میں ایسا کیونکر کہہ رہا ہوں
کیونکہ معذرت کے ساتھ پاکستان میں جتنی بھی پولیٹیکل پارٹی یعنی سیاسی جماعتیں موجود ہیں، اتنے ہی نیوز چینل ہیں، یعنی ایک اردو کی کہاوت ہے، جتنے منہ اتنی باتوں کے موافق یہاں نیوز چینلز ان منحوس سیاسی جماعتوں کے لئے منہ کا کام کررہے ہیں،
1.2: Too Many Cooks (News Channels) spoil the meal
یہاں میری مراد ان نیوز چینلز سے مراد ہے کیونکہ لوگوں کا ذہن کو صاف کرنے کے بجائے پراگندہ کرنے میں یہ سب مشغول رہتے ہیں، کیونکہ ذہن کو clear رکھنا اصل چیز ہے، کیونکہ ذہن کو کلیئر رکھیں تو آپ unexpected results کو achieve کرسکتے ہیں۔
1.3: تو اسکا کیا مطلب ہے؟
اس کا سیدھا سیدھا مطلب یہی ہے کہ کوئی چیز یا beneficiary ایسا ضرور ہے جو ہماری سوچ کو confine کرنا چاہتا ہے، کیونکہ ان کا کوئی vested interest رہتا ہے،
1.3.1 : مجھے ایسا کیونکر لگا
میں ایک مارکٹ گیا تھا، وہاں ایک scene دیکھ کر میں رک گیا کیونکہ ایک ٹائپنگ والے کی دکان پر ایک ایسا واقعہ دیکھا کہ ایک کیب یعنی cab والا ٹائپر کو سمجھا رہا تھا، کہ کی CV میں Cab نہیں Cap لکھو، ہالانکہ وہ لڑکا کہہ رہا تھا کہ Cab ہوتا ہے نہ کہ Cap مگر وہ بضد تھا کہ یہ Cap ہوتا ہے کیونکہ ہم ٹوپی پہنتے ہیں۔ مجھے یقین ہے میری طرح آپ لوگوں کا بھی ایسا ہی لگے گا کہ میں شاید چھوڑی ماررہا ہوں مگر میں نے یہی اپنے گناہگار کانوں سے سنا۔
1.3.2: تو اس میں کیا بُری بات ہے؟
اس میں برائی directly کوئی نہیں ہے، مگر in the long and longer run یہ عادت بہت بڑی invitation to offer کی مانند ہے، کیونکہ مذہبی طور پر بھی ہمیں اپنے گریبانوں میں جھانکنے کو کہا گیا ہے، مگر معذرت کے ساتھ ہمارا میڈیا اس حوالے سے south direction پر ہے، کیونکہ indirectly ایک طرح کی slow poison کی مانند ہمارے ذہنوں میں یہ بات کو inject کرا گیا اور کرا جارہا ہے کہ بے فضول کی ہٹ دھرمی دیکھاؤ، بے فضول اسی لئے کیونکہ ایک ہوش مند آدمی بلاوجہ کی ٹسل نہیں بنائے گا، بلکہ repercussions کو بھی سوچے گا، اور یہ بھی سوچے گا کہ اس ایکشن کا ری ایکشن کیا ہوگا۔
1.3.3: اور یہ چیز ہمارا میڈیا ہمارے اندر سے ختم کرنے پر تُلا ہوا ہے
ہٹ دھرم ہونا اپنے وقت میں کوئی بری بات نہیں بلکہ results کو achieve کرنے میں dramatic ease لاتی ہے، مگر یہ بات بھی ہمیں یاد رکھنی چاہئے کہ ہر چیز ہمارے لئے نہ ہی ہوتی ہے اور نہ ہی ہمارے لئے ٹھیک ہوتی ہے، تو ایسے میں کیا ضروری ہے کہ ہر چیز میں ہٹ دھرمی دیکھا کر اپنی جگ ہنسائی کرائیں؟
1.3.4: Long term mentality
ہمیں لمبے عرصے کا سوچ کر حال کو define اور plan کرنا چاہے، خاص طور پر ملکی معاملات کے لئے کیونکہ 5000 روپے اور نلی پائے کا ہاتھوں آپ 5 سالوں کے لئے اپنا قیمتی مینڈیٹ ان چوروں کو نا صرف دے دیتے ہیں بلکہ سوال بھی نہیں کرتے، تو ایسے میں میڈیا کو under observation لانا چاہئے کیونکہ یہاں میڈیا پاکستان کے لئے کام کرنے کے بجائے پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں مصروف ہے، جبکہ اس سے ذیادہ قصوروار ہم خود یعنی ہماری عوام ہے، کیونکہ ہم وہاں سوال نہیں کرتے جہاں ہمارا مستقبل at stake رہتا ہے جبکہ بے فضول کے arguments پر اپنے آپ کو engaged رکھنے میں اپنے آپ کو باعث فخر سمجھتے ہیں۔
2: پاکستانی سیاسی جماعتیں، ان کی سیاست اور پاکستان
بہت تکلیف کے ساتھ یہ لائن لکھ رہا ہوں کیونکہ ہماری سیاسی جماعتیں، جنہوں نے عوام کے تعاون سے پاکستان کو لوٹا، پاکستان آج جس طرح دنیا میں boldly اپنا point of view کو elaborate کررہا ہے، ان چور پارٹیوں نے کبھی نہیں کیا، میں پہلے بھی لکھا ہے اور ابھی بھی لکھ رہا ہوں I am not a blind follower of Imran Khan مگر ان چوروں نے جس بے دردی سے پاکستان کے ساتھ کھیلا، کیا یہ عوام کی ذمہ داری نہیں کہ ماضی یاد رکھیں، کہ ماضی میں ان لوگوں نے کیا کرا ہے،
2.1: مہنگائیِ حال کا لنک ماضی سے نہیں؟
ہماری short term memory کمپیوٹر کی RAM کی مانند ہے، ہر تھوڑی دیر کے بعد ری اسٹارٹ ہو کر ری فریش ہوجاتی ہے، اس پر ہماری ذہنیت ہماری سوچوں پر حاوی ہوجاتی ہے، جس پر ہمیں یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ موجودہ مہنگائی کا ذمہ دار ماضی کے decisions ہیں، جس کو نظر انداز کرنا اپنے ساتھ بلکہ ملک کے ساتھ غداری ہے اور ایسے میں ماضی و حال میں بہت سن رہا ہوں، یہ اُس سے بڑی غَداری ہے، اور یہ بہت بڑی غداری ہے، کیونکہ آج جو صورتحال ہمیں درپیش ہے، در اصل ماضی میں کیے گئے decisions کے بدولت ہوئے۔
3: اس وقت ریجن میں جو صورتحال ہے
اس پر ہمیں پاکستانی ہونے کے ناطے ملک کے ساتھ ہونا چاہئے تھا، یہاں عین اس وقت جب بھارت BECA کی بدولت اب امریکا/امریکہ کی کالونی بننے کا اشارہ دے دیا ہے، ایسے میں ہمیں اپنے معاملا ت سیدھے رکھنے چاہئے، بے شک جو معاملات اِن سیاسی جماعتوں نے اُٹھایا، legitimate ہے، مگر long run میں ہمیں تھوڑا بہت پاکستان کے لئے بھی سوچنا چاہئے، کیونکہ ان چیزوں نے بھارتی میڈیا کو content دے دیا اور دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہورہی ہے کہ کہاں پاکستان ایک جانب ایسا کہہ رہا تھا، دوسری جانب یہ، پھر جس طرح کی اس کی کووریج پر بھارت میں شامیانے بجائے گے، ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہونی چاہئے، مگر مجھے اندازہ ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہونے والا، خود بتائیں کہ کیا اس طرح کی leg pulling کے بعد کیا national harmony موجود رہے گی؟ کیا نیشنل ہارمونی وقت کی اہم ضرورت نہیں؟
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں