Pages

اکتوبر 18, 2020

NSA Moeed Yusuf interview on an Indian News Channel and Criminal Silence of our News Media

 یہ میرا ماننا ہے 

اللہ تعالٰی کا ایک rule ہے کہ کوئی بھی کسی بھی طرح کا ایکشن کرتا ہےتو دنیا میں ہی کھل کر expose ہوجاتا ہے، جیسے ہمارے نیوز میڈیا والے، جن کے پاس bogus نیوز کے علاوہ کوئی نیوز نہیں ہوتی، مگر ایک اتنا بڑا کھل کر پاکستانی گورنمنٹ کا point of view اوروہ بھی دلیرانہ point of viewآیا ہے، اس کو بجائےپروموٹ کرنے کے، اپنی دو ٹکے کی نیوز بیچنے میں لگے ہوئے ہیں، جس کی بدولت دنیا میں ہمیں کیسا دیکھایا جارہا ہے، ندا یاسر کے مارننگ شو والا پاکستان؟ پاکستانی web series والا پاکستان؟ میں کوئی conservative پاکستانی نہیں مگر ملکی اقدار کو bifurcate کرنا میرے لئے گناہ کبیرہ سے کم نہیں۔

انڈین نیوز چینل پر پاکستانی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کا انٹرویو

یہ ایک بہت دلیرانہ انٹرویو رہے گا کیونکہ ایک انڈین نیوز چینل پر پاکستانی response کو میں ایک دو ٹوک responseکہوں گا کیونکہ پہلے کبھی پاکستان کی جانب سے ایسا کوئی response نہیں آتا تھا، جبکہ نواز شریف صاحب جو اتنا ببر شیر بننے کی ناکام کوشش میں بڑی بڑی باتیں کر رہے تھے گجرانوالہ کے جلسہ میں، جب کوئی ایسا موقع آتا تھا جہاں ان کو دو ٹوک الفاظ میں بات کرنی ہوتی تھی، وہاں ان کی زبان کو تالا لگ جاتا تھا!

نواز شریف کے دور میں کیا یہ expect  کیا جاسکتا تھا

1۔ کہ جب کرن تھاپڑ نے ممبئی حملہ کی بات کی تو ہمارے پاس سے یہ جواب آئے کہ اتنے سال پرانی باتوں سے پہلے ابھی کچھ سال پہلے کے APS کے حادثے کے متعلق بتائیں جہاں آپ لوگوں کے رویہ کے برخلاف ہم نے اپنا ٹائم لیا اور اب پورے provesکے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ اے پی ایس حادثہ میں بھارت ملوث تھا، معلومات پہلے سے موجود تھی مگر اب concrete evidence ہے، کیا ہمارے پیارے نواز شریف صاحب کے گلے میں یہ دم اس وقت تھا کہ کھل کر بولیں؟

2۔ کیا نواز شریف صاحب میں یہ اخلاقی جرات تھی کہ انڈیا پاکستان کو جو منہ میں آئے بول دے اور جتنا دم آج پی ایم ایل این والے Twitter پر ٹرینڈ کو ہائی لائٹ کرنے میں لگا رہے ہیں، کیا نواز شریف اور ان کی پی ایم ایل این والوں میں جرات تھی کو بھارت کو جواب دیں؟ 

غدار کی definition

نواز شریف صاحب نے اپنے گجرانوالہ کی تقریر میں غدار کی ڈیفینیشن بتائی کہ ہم نے یہ کیا افواج نے یہ کیا آپ بتائیں کہ غدار کون ہے، میرا جواب یہ ہے کہ غداری میں صرف 1971 نہیں آتا بلکہ غداری میں Criminal Silence on Country's Issues  بھی بالکل آتا ہے۔

میرا یہ کہنا ہے 

بے شک عمران خان بہت سی چیزوں میں ٹھیک نہیں ہیں مگر کم سے کم Pakistani Narrative کو انٹرنیشنلی presentکرنے میں پچھلی حکومتوں سے ذیادہ اچھا کام کیا ہے، اسی لئے ان چوروں لٹیروں کے مقابلے میں عمران خان قدرے بہتر ہے، مگر عمران خان کو اپنی reputation  اچھی کرنی کے لئے عوام کو relief دینا ہوگا، کیونکہ reliefملے گا تو ان اپوزیشن کی حکومت ویسے ہی ٹھس ہوجائے گی، بصورت دیگر یہ عوام کو بھی ہم نے دیکھ لیا ہے کہ 5000 روپے اور نلی پائے میں یہ عوام اپنا قیمتی مینڈیٹ ان چوروں کو دے دیں گے، تو ایسے میں down the line disbursement of relief ہونا چاہئے تاکہ ان لوگوں سے چھٹکارا ملے جو ہمارے لئے باہر کچھ بول نہیں سکتے۔

یہ نیوز میڈیا والوں کو accountable کرو اور سیاسی جماعتوں کی سرپرستی سے دور کریں

یہ نیوز میڈیا والوں کو accountability میں لاؤ اور ان کے اوپر سے سیاسی جماعتوں کی سرپرستی ہٹائی جائے، کیونکہ ملک میں اتنا مسئلہ ہے نہیں جتنا یہ لوگ havoc جمع کررہے ہوتے ہیں، ورنہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے حالات کے بعد میرا یہ firm belief  ہے کہ جو واقعات نیوز میڈیا بتاتا ہے کہ کراچی میں ہورہا ہے پوری دنیا میں کہیں کسی alley way میں اس وقت ہورہا ہے، تو ایسے میں ملک کو کیوں ایسے بدنام کررہے ہیں، صرف اسی لئے کہ کسی سیاسی جماعت جو ابھی اپوزیشن میں ہے اس کا narrative بیان کرنے کے لئے؟ تمام مسائل کی جڑ ہمارا یہ خرافاتی میڈیا گروپس ہیں۔

بلاگ میں مزید دیکھیں

You might like

$results={5}

Search me

Translate