The Political Horizon: Toxic Advice

Translate

اپریل 15, 2026

Family Dynamics in Pakistani Homes: Boundaries & Emotional Cost

فیملی ڈائینامکس: پرائیویسی، عزتِ نفس اور شادی شدہ زندگی کا دباؤ

پاکستانی گھروں میں فیملی ڈائینامکس اکثر محبت، ذمہ داری اور مداخلت کے درمیان الجھ جاتے ہیں۔ شادی شدہ زندگی، پرائیویسی، self-respect اور emotional boundaries جیسے مسائل ہمارے معاشرے میں اکثر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ یہ تحریر ایک پوڈکاسٹ کے تناظر میں میرے ذاتی تجربے، مشاہدے اور اندرونی کشمکش کا عکس ہے۔

پوڈکاسٹ فیملی ڈائینامکس کے متعلق ہے، اس متعلقہ پوڈکاسٹ میں ایک لڑکا، جو کہ میری طرح کی صورتحال سے گزر رہا ہے، جہاں لڑکا اپنی بیوی اور ۶ مہینے کے بچے کے ساتھ اپنے والدین، بھائی اور بھابھی کے ساتھ رہتا ہے۔

میاں بیوی اور وقت کی کمی

اس واقعہ میں میاں اور بیوی دونوں کام بھی کرتے ہیں، ساتھ میں بیوی بچہ بھی سنبھالتی ہے۔ دونوں میاں بیوی نوکری پیشہ ہیں اور ایک ہی علاقے میں مختلف اوقات میں جاتے ہیں۔ لڑکا زیادہ تر شام کی نوکری کرتا ہے، جبکہ بیوی صبح کے اوقات میں جاتی ہے۔ روزانہ تقریباً دو گھنٹے سفر میں لگ جاتے ہیں۔ ایسے میں میاں بیوی کے پاس ایک دوسرے کے لیے معیاری وقت نہ ہونے کے برابر رہ جاتا ہے۔

شادی میں الگ پرائیویسی کیوں ضروری ہے؟

میں دوبارہ پورا پوڈکاسٹ نقل کر کے بلاگ لمبا نہیں کرنا چاہتا، مگر میں اس سے اس لیے relate کرتا ہوں کیونکہ میری اپنی فیملی میں بھی میری individuality کو توڑنے کی مسلسل کوشش ہوئی۔ حالانکہ میں نے زندگی بھر ان لوگوں کو satisfy کرنے کی کوشش کی، مگر آخر میں یہ سننا کہ "تم نے زندگی میں کیا کیا؟" کسی انسان کے جذبات کی توہین ہے۔

یہی چیز اس لڑکے کے ساتھ بھی ہو رہی تھی۔ والدین کو یہ سمجھنا چاہیے کہ شادی کے بعد ان کا بیٹا ایک الگ entity ہے۔ اس کی پہلی ذمہ داری اب اس کی بیوی اور بچہ ہیں۔ والدین کا کردار رہنمائی دینا ہے، اپنی مرضی مسلط کرنا نہیں۔

اگر میاں بیوی ہفتے اور اتوار کو تھوڑا وقت اکٹھا گزارنا چاہیں، دروازہ بند کر کے movie دیکھ لیں یا سکون سے بیٹھ جائیں، تو اسے غلط زاویے سے نہیں دیکھنا چاہیے۔ ہر جوڑے کو dignity اور emotional space کی ضرورت ہوتی ہے۔

گھریلو موازنہ اور unnecessary expectations

اس لڑکے کی بھابھی نے بھی اس کی بیوی کو گھر کے کام کے پیمانے پر جانچا۔ یہی مسئلہ ہمارے معاشرے میں عام ہے: ہم ہر انسان کو ایک ہی سانچے میں ڈھالنا چاہتے ہیں، حالانکہ جیسے ہاتھ کی انگلیاں ایک جیسی نہیں ہوتیں، ویسے ہی ہر انسان کی capacity، مزاج اور حالات مختلف ہوتے ہیں۔

میری اپنی زندگی اور self-respect کا بحران

میرے ساتھ بھی یہی ہو رہا ہے۔ میں اپنے والدین کو چھوڑنا نہیں چاہتا، کیونکہ جیسے بھی ہیں، وہ میرے لیے اہم ہیں، اور میں ان کی support بننا چاہتا ہوں۔ مگر بار بار میری self-respect کو humiliate کرنا، میری integrity کو روز توڑنا، اور میری individuality کو ignore کرنا ایک ایسا زخم ہے جو وقت کے ساتھ گہرا ہوتا جاتا ہے۔

میرا ہمیشہ یہی ماننا رہا ہے کہ truth کی تین شکلیں ہوتی ہیں: ایک میرا سچ، ایک دوسرے کا سچ، اور ایک اصل سچ۔ اسی لیے یہ تحریر کسی کو guilty ٹھہرانے کے لیے نہیں، بلکہ ایک starting point initiate کرنے کے لیے ہے۔

گھر میں privacy اور emotional surveillance

اگر میں privacy کی بات کرتا ہوں، تو مسئلہ صرف دروازہ knock کرنے کا نہیں۔ مسئلہ وہ invisible surveillance ہے، جہاں آپ کو مسلسل محسوس ہو کہ آپ observe ہو رہے ہیں۔ ایک introvert انسان کے لیے یہ چیز اندر سے توڑ دینے والی ہوتی ہے۔

جب میں کہتا ہوں کہ مجھے یہ سب پسند نہیں، تو جواب ملتا ہے کہ میں overthink کر رہا ہوں۔ مگر جب گھر والے ہی آپ کو مسلسل invalidate کریں، تو بیوی کے سامنے، اپنے بچے کے سامنے، اور اپنے ہی دل میں آپ کی عزت کیسے سلامت رہے؟

nuclear family کا سوال اور ذہنی تھکن

زندگی اتنی کڑوی ہو چکی ہے کہ اب میں nuclear family کے بارے میں سوچتا ہوں۔ میں جانتا ہوں کہ اس کی قیمت ہوگی، سختیاں آئیں گی، مگر ہر سکون کی ایک قیمت ہوتی ہے۔ اصل سوال یہ ہے کہ کیا ایک انسان اپنی mental peace بچانے کے لیے اتنا قدم بھی نہ اٹھائے؟

میرا غصہ میرا اصل مزاج نہیں، بلکہ برسوں کی تلخی کا نتیجہ ہے۔ مسئلہ یہ نہیں کہ میں react کرتا ہوں، مسئلہ یہ ہے کہ میرے react کرنے سے پہلے کیا کچھ میرے اندر بھرا جا چکا ہوتا ہے۔

ہمارے بڑوں کا مداخلتی رویہ

فیملی ڈائینامکس اور گھریلو boundaries کا دائرہ کارہمارے گھروں میں اکثر دلچسپی اس بات میں زیادہ ہوتی ہے کہ دوسرا بندہ کیا کر رہا ہے، بجائے اس کے کہ ہر شخص کی individuality کو سمجھا جائے۔ خاندان ایک دوسرے کے دائرے میں مداخلت کرنے کے بجائے ایک healthy middle circle create کرے، جہاں support ہو مگر suffocation نہ ہو۔


یہ دونوں دائرے اسی بات کی نمائندگی کرتے ہیں کہ ہر انسان کی ایک ذاتی space ہوتی ہے۔ بڑوں کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ boundaries کو سمجھیں اور مثال قائم کریں، نہ کہ مداخلت کو حق سمجھیں۔

Reference Video

Judging Relatives | Ask Ganjiswag #224


فیملی pressure صرف شادی تک محدود نہیں۔ یہ ہمارے broader social mindset کی عکاسی کرتا ہے، جہاں emotional boundaries کو اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ اسی موضوع پر میرا ایک اور مضمون یہاں پڑھیں: معاشرتی رویوں پر میرا تجزیہ۔

اکثر پوچھے جانے والے سوالات

کیا شادی کے بعد الگ پرائیویسی مانگنا غلط ہے؟

نہیں، healthy boundaries رشتوں کو بہتر بناتی ہیں اور میاں بیوی کو emotional space دیتی ہیں۔

کیا joint family میں emotional pressure عام ہے؟

ہاں، خاص طور پر جب حدود واضح نہ ہوں اور ہر چیز کو control کرنے کی کوشش ہو۔

کیا nuclear family بننا selfishness ہے؟

نہیں، بعض اوقات ذہنی سکون، عزت نفس اور رشتے بچانے کے لیے healthy distance ضروری ہوتا ہے۔

فیملی محبت کا نام ہے، مگر محبت کا مطلب control نہیں۔ ہر انسان، چاہے وہ بیٹا ہو، شوہر ہو یا باپ، اپنی individuality اور dignity کا حق رکھتا ہے۔ حدود قائم کرنا بغاوت نہیں، بلکہ ذہنی بقا کی ایک شکل ہے۔

مکمل تحریر >>

جنوری 05, 2025

کے الیکٹرک والوں کی (اور ہماری اپنی) غنڈہ گردی

یہ بلاگ لکھنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

عام طور پر میں ایسے موضوعات پر لکھنے سے گریز کرتا ہوں، مگر موجودہ حالات نے مجھے مجبور کر دیا ہے کہ اپنی خاموشی توڑوں۔ میرے گھر میں بجلی کے مسائل کی ذمہ داری میرے ہی کندھوں پر ڈال دی گئی ہے، حالانکہ میری مصروفیات کچھ ایسی ہیں کہ صبح 8 بجے گھر سے نکلتا ہوں اور رات 9 بجے کے قریب واپس آتا ہوں۔ ایسے میں یہ افسوسناک ہے کہ گھر میں کوئی اور اس ذمہ داری کو اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہوتا۔

محلے میں صرف ایک یا دو انکلز ہیں جو پورے محلے کے مسائل کی شکایات درج کرواتے ہیں۔ دوسری طرف میرے والدین، جو خود کو بزرگوں کی فہرست میں شامل کروانے کے شوقین ہیں، ذمہ داری اٹھانے کے بجائے لائن مین کو پیسے دے کر مسئلہ حل کروانا زیادہ پسند کرتے ہیں۔

یہ رویہ صرف ذاتی پریشانی تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک وسیع سماجی مسئلے کی نشاندہی کرتا ہے جہاں اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے بجائے لوگ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں اور حقائق کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔ یہ بلاگ اسی غیر ذمہ دارانہ رویے اور اجتماعی جوابدہی کی ضرورت کو اجاگر کرنے کے لیے لکھا جا رہا ہے۔

جبکہ

آج کی دنیا میں اعداد و شمار اور ڈیٹا کو حقائق کی بنیاد سمجھا جاتا ہے، مگر ہمارے بزرگ ہمیں مسلسل حقائق سے انکار کرتے ہوئے مذاق کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ کے الیکٹرک اس کی واضح مثال ہے — ان کے اپنے سسٹم میں یہ واضح ہے کہ بجلی کی بحالی ممکن نہیں، اس کے باوجود یہ لوگ شیڈول کے مطابق اور بغیر شیڈول کے لوڈ شیڈنگ کو ایسے پیش کر رہے ہیں جیسے یہ کوئی "مفت سہولت" ہو۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں لوگ ایسی کھلی بدانتظامی کے خلاف آواز بلند کرتے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خود کے الیکٹرک کی ایپ دن میں چار بار بجلی جانے کی رپورٹ دیتی ہے، مگر میرے ذاتی مشاہدے کے مطابق، خاص طور پر ہفتہ اور اتوار کو جب میں گھر پر ہوتا ہوں، بجلی کی بندش اس سے کہیں زیادہ ہے۔ اس مسلسل حقیقت سے انکار اور جوابدہی کی کمی کا یہی رویہ ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ہمارے بزرگ بنیادی ترقی کے معیارات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔

اور، اس پر سونے پہ سہاگہ

مجھے میری اپنی سگی ماں کی جانب سے ایسے غیر منطقی اور سطحی مشورے دیے جا رہے ہیں کہ ایک سولر شیٹ ہی لگوا لو۔ پہلے یہ وضاحت ضروری ہے کہ کیا گھر میں کمانے والے افراد موجود ہیں؟ بجائے اصل مسائل کو حل کرنے کے، ایسے غیر سنجیدہ مشورے دیے جا رہے ہیں کہ "سولر شیٹ لگوا لو" یا "قرض لے لو"۔ سوال یہ ہے کہ قرض کو ادا کون کرے گا؟ یہ غیر سنجیدگی کی انتہا ہے!

یہ ہمارے بڑے ہیں، جنہیں مستقبل کی کوئی فکر نہیں، بس آج کسی نہ کسی طرح سہولت حاصل کرنی ہے، اور کل کے مسائل مرتضیٰ خود دیکھ لے گا۔ آج جو مشکلات پیدا کر دی جا رہی ہیں، وہ مستقبل میں میرے لیے ویسی ہی خطرناک صورتحال کھڑی کر دیں گی، جیسے فلم Interstellar میں کوپر اور برینڈ کے ساتھ ہوا تھا، جب وہ Waterworld پہنچے تو پہلے پانی دیکھ کر خوش ہوئے، مگر اگلے ہی لمحے دیو قامت لہروں نے انہیں تباہی کے قریب پہنچا دیا تھا۔

میرے اپنے والدین بھی بالکل یہی رویہ اپنا رہے ہیں۔ لیکن معذرت کے ساتھ، ہمارے معاشرتی حالات اس قدر بگڑ چکے ہیں کہ یہاں حقیقت بیان کرنے والا شخص ہی ولن بن جاتا ہے۔ اور اگر یہی حقیقت ہے تو میں خود کو ولن کے طور پر دیکھنے کو تیار ہوں۔

حقیقت تو یہ ہے کہ میرے لیے معاملات نہایت پیچیدہ اور مشکل بنا دیے گئے ہیں، مگر میں پھر بھی اپنے مؤقف پر مضبوطی سے قائم ہوں۔ جس صورتحال میں مجھے ڈالا جا رہا ہے، اس میں مجھے اپنی زندگی کے فیصلے خود ہی کرنے ہوں گے۔ میں یہ سمجھ چکا ہوں کہ وہ وقت گزر گیا جب والدین پر اندھا اعتماد کیا جا سکتا تھا۔ موجودہ حالات میں تو ان پر بھی بھروسہ کرنے کے بجائے ایک خوف سا محسوس ہوتا ہے، کہ کہیں ان کی کوتاہ نظری میرے مستقبل کو مزید نقصان نہ پہنچا دے۔



مکمل تحریر >>

بلاگ میں مزید دیکھیں

You might like

$results={5}

Search me