ریکووری کا ریشو ابھی بھی بہت سست روی کا شکار ہے |
اس Statistics کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ہمیں ایک چیز کا اندازہ بخوبی ہورہا ہے کہ جس رفتار سے کیسز روزانہ کے حساب سے بڑھ رہے ہیں، اس حساب سے ریکووری کا ratio نہیں ہے اور بہت سست روی کا شکار ہے، کیونکہ پورے پاکستان کا حساب لگائیں تو 20% کے اندر ہے، جوکہ تسلی دینے کے لیئے اور قالین کے اندر منہ ڈال کر جھوٹی تسلی دینے کے لیئے بالکل ٹھیک ہے مگر realistically اس میں ہمارے لیئے شرم کا مقام ہے کیونکہ ہمارے رویوں کی وجہ سے پھر سونے پہ سہاگہ ہمارا میڈیا جلتی پر تیل کا کام کرتا ہے، کیونکہ صرف ایک بات بتا دیں، آپ نےشیو کرنی ہے تو کیا گائے کا گوشت بنانے والے قصائی کا چھرا لائیں گے یا نائی کی دکان سے استرا؟ جب آپ کے پاس officially اس بیماری کی ٹیسٹنگ کٹس اب جاکر آئی ہیں اور اب تک صرف physical symptoms اور syndromes کے مطابقت سے ہم ٹیسٹ کر رہے تھے،
Chances ہیں کہ۔۔۔
ٹیسٹنگ کٹس کے آنے کے بعد اس بات کا قوی امکان ہے (دعا کرتا ہوں کہ نا ہو) کہ یہ Statistics ایک دم سے shoot ہوں گے، کیونکہ اب تک ہم ظاہری syndromes کو دیکھ کر اندازہ کی بنیاد پر کنفرم کررہے تھے کہ یہ کنفرم ہیں، اسی وجہ سے ان کی count میں اضافے کا قوی امکان ہے۔
ریکوری اور ایکٹو کیسز کا ratio
پورے پاکستان کے ریکورڈ (recovered) کیسز
اس وقت پورے پاکستان کے approximate ریکوری percentage 18.45 ہے مطلب اتنے ایکٹو کیسز میں سے یہ percentage صرف ریکور ہوئی ہے۔
پورے پاکستان کے ایکٹو (active) کیسز
جبکہ ابھی بھی اموات کو minus کرکے صرف marginally active کیسز کی تعداد ٹوٹل کیسز کا تقریبا 82 percentage ہے جو کہ بہت ذیادہ ہے، اور اسی لیئے اپنی پچھلی پوسٹ میں بھی یہی چیز کی نشاندہی کی تھی کہ ان statistics میں ایک blind spot موجود ہے کیونکہ اموات اور ریکوری کا تال میل ایکٹو اور کنفرم کیسز سے نہیں کھا رہا ہے، یا تو یہ quarantine میں موجود کیسز کو count نہیں کر ہیں ہیں، وللہ اعلم۔ بصورت دیگر اموات، ریکوری، کنفرم اور ایکٹو کیسز میں کسی قدم کا تال میں ضرور ہونا چاہیئے تھا جو کہ ہو نہیں رہا۔
اس طرح کی discrepancy اپ کے statistics کو doubtful بناتے ہیں
اس طرح کی ambiguity اپ کے statistics پر یقینا eye brows raise کرتیں ہیں کیونکہ statistics کا بیسک rule ہوتا ہے کہ left hand side = right hand side,یہاں اپکا اپنا فراہم کیا گیا ڈیٹا شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے جس کی بناہ پر کیسی یقین کرلیں کہ یہ ڈیٹا بالکل صحیح پوزیشن بتا رہا ہے؟ کیا ایسے میں پاکستان کا سوچا ہے کہ اس طرح کی بچکانہ حرکت کی وجہ سے پاکستان کی کتنی جگ ہنسائی ہوگی؟ کیا اس حوالے سے ملک کے لیئے کبھی سوچا ہے؟
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں