Pages

مارچ 22, 2020

لوگوں کے رویے

ہمارے رویے کا اللہ ہی مالک ہے
میں کوئی activist نہیں مگر جب کوئی وبا عالمی لیول پر پھیل رہی ہے، تو ایسے میں ہمارے non-serious attitude کی وجہ سے خدا نا کرے دوسرا اٹلی نا بن جائے۔کیونکہ جب اٹلی میں اس وبا کا کہا گیا اور warn کیا گیا تو مذاق میں لیا اور رات بھر پارٹی اور شراب نوشی کرتے رہے، اور کچھ ہفتوں کے بعد اٹلی کے حال ہم سب کے سامنے ہے، بحیثیت مسلمان ہمیں اٹلی سے سبق لینا چاہیے تھا نا کہ یہ non-serious attitude جو ہم نے رکھا ہوا ہے کہ آنے دے دیکھا جائے گا، مطلب یہ کہ دنیا کے ایک کونے میں لوگ موت کے گھاٹ اتر رہے رہیں اور ہمارے پاس کورونا وائرس پر memes بن رہیں ہیں۔ کیا واقعی میں ہم اللہ تعالی کے عذاب کو دعوت نہیں دے رہے؟

اس موقع پر بھی موقع پرست بن رہے ہیں

جتنا ہم سے کہا جاتا ہے کہ جو کام نا کریں وہی کرنا ہے ہمیں
وہ hand-sanitizers جن کو ۵۰ ۶۰ روپے میں پوکٹ پیک لیتے تھے اب ۱۵۰ کا کردیا ہے، ۱۵۰ کا بیکٹ اب ۳۰۰ ۳۵۰ کا کردیا ہے، جب یہ حالات ہیں ہمارے تو اللہ تعالی کا عذاب کیوں نہیں آنا چاہیئے ہم پر؟ بیشک کاروبار کر رہے ہیں مگر کاروبار کے لیے منافع لینا ایک بات اور منافع خوری کرنا دوسری، کیا ہم بھول گئے ہیں کہ پچھلی قوموں پر جو عذاب الٰہی آیا ہے وہ کیوں آیا ہے؟ بحیثیت مسلمان اس چیز کا تربیت ہمیں دی گئی ہے کہ ایک غلطی دوبارہ نہیں کرنا، مگر یہاں ہمارے سامنے تمام اقوام کے حالات قرآن پاک میں موجود ہے پھر بھی گاہے بہ گاہے وہی حرکات کر رہے ہیں جن کی وجہ سے وہ اقوام دنیا کے نقشے سے غائب ہوئی ہیں۔

انسانیت کہاں گئی ہماری؟

ذیادہ پرانی بات نہیں کروں گا پاکستان کی آزادی کے وقت کی بات ہے جب مسلمان مہاجرین ہندوستان سے پاکستان ہجرت کر کے آئے تھے تو پاکستان میں موجود عوام نے دل کھول کر سپورٹ کی تھی انکی، آج daily wage مزدور جب اس صورتحال کی وجہ سے گھر پر کھانا نہیں لیجا سکتے تو کیا یہ ہماری societal responsibility نہیں کہ اس جیز کو مدنظر رکھیں؟ یا اس چیز کا حکم مذہب میں کہیں بھی نہیں دیا گیا ہے؟ مسلمان ہونے کے ناطےیہ نمود و نمائش کا عنصر ہم میں کہاں سے آگیا ہے؟
خدارا معاملے کی سنگینی کو سمجھیں

خدارا معاملے کی سنگینی کو سمجھیں

چین، اٹلی اور ایران میں بھی یماری طرح کے ہی انسان تھے جو اس دنیا میں نہیں ہیں، تو اب کیا اس بات کا انتظار کررہیں ہیں کہ یہ وبا ہمارے گھروں ہر دستک دے گی جب ہم ہوش کے ناخن لیں گے؟ کیا مسلمان ہونے کے ناطے یہ چیز ہمیں زیب دیتی ہے؟ زرا سوچیں اس بارے میں۔۔۔

1 Comments:

Asim نے لکھا ہے کہ

Well said...

بلاگ میں مزید دیکھیں

You might like

$results={5}

Search me

Translate