اس بار کا رمضان المبارک شاید کچھ الگ ہو |
اس بار کا رمضان المبارک کا مہینہ میرے اندازے کے مطابق کچھ الگ ہی ہوگا، کیونکہ بیشک 15 دن کے لیئے سندھ کو بند کیا جارہا ہے، مگر جو casual رویے اس وبا سے متعلق ہمارے ہیں، یہ بیماری پھر اٹھ سکتی ہے، کیونکہ صفائی ستھرائی کا معیار کا تو ہم سب کو پتہ ہے، اسی وجہ سے یہ وبا دوبارہ اٹھے گا، مگر یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ حضور اکرم ﷺ کے زمانے میں تراویح کا اھتمام اس طرح نہیں ہوتا تھا جیسے ہمارے پاس ہوتا ہے، بلکہ عشاؑ کی نماز کے بعد واپس گھر آجاتے تھے اور بعد میں خود سے قیام الیل ادا کرتے تھے، ٹھیک اسی طرح (میں امید کرتا ہوں، کہ ایسا نہ ہو مگر جو حالات و واقعات اس وقت چل رہے ہیں) اس بار ہمیں بھی سادگی کو اپنانا ہوگا، ایک طرح سے اللہ تعالی نے ہمیں دوبارہ اپنا ایمان تازہ کرنے کا موقع دیا ہے، ماڈرن زبان میں بولوں تو Rediscover the True Spirit of Ramadan, کیونکہ صحابہ اکرام نے Community based رمضان کی بنیاد رکھی تھی، جہاں افطار کم ہوتا تھا مگر دل بڑے ہوتے تھے، شاید اللہ تعالی دوبارہ وہی cleansing procedure کو revive کروانا چاہتے ہیں، اسی وجہ سے حالات و واقعات اس طرف اشارہ دے رہے ہیں، کہ ہمیں سادگی سے رمضان گزارنا ہوگا، اور رمضان کی spirit کے مطابق ہمیں اپنے سے کم تر والوں کا specially اس مہینے میں دیکھنا ہوتا ہے، تو اس بار ہمیں اسی spirit کا مظاہرہ کرنا ہوگا، کیونکہ بیشک رمضان کے ٹائم تک بہت وقت ہوجائے گا مگر الرجی کی طرح یہ دوبارہ اٹھ سکتے ہیں، تو بحیثیت مسلمان ہمیں community کا خیال رکھنا ہوگا نہ کا صرف اپنا، اس کا اللہ تعالی کے سامنے کوئی اجر نہیں، کیونکہ یہ بات ہمیں یاد رکھنی چاہیئے کہ حقوق اللہ کے ساتھ حقوق العباد کا خیال رکھنا بھی یمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔
Picture of 22 March 2020 when people were at a حلوہ پوری shop instead of taking precautions against the subjected virus |
یہاں ہم سے social distancing نہیں ہو پارہی ہے اور سوشل ڈسٹنسنگ کو یوم چھٹی کے طور پر منا رہے ہیں
اور ہم ٹھیرے اسلام کے سوداگر اور ہر چیز میں اسلام کو لے آتے ہیں مسوائے وہاں جہاں ہمارے مفاد کو مسئلہ ہو، یہ حال ہوچکا ہے ہم مسلمانوں کا۔ ہم کیا روز قیامت کے دن اس بات کا جواب دے سکتے ہیں؟ سوچیئے گا ضرور اس حوالے سے
1 تبصرہ:
Awesome write
ایک تبصرہ شائع کریں