The Political Horizon: While doing inDriving, noted one aspect

Translate

مئی 03, 2026

While doing inDriving, noted one aspect

یہاں میں نے inDrive کرتے ہوئے ایک چیز نوٹ کی کہ ہمارے کراچی میں درخت خاص طور پر کراچی کے اپنے نیم اور برگد کے درخت جو میں نے اپنے والد صاحب سے بھی سنا تھا، کہ انچولی وغیرہ یہ علاقوں میں بادام کے درخت ہوتے تھے، مگر اب یہ سب کچھ کا نام و نشان نہیں، شاید اولڈ سٹی ایریا میں نشانیاں دیکھیں ہیں، 

مگر اب

ایک جانب ہم گلوبل وارمنگ کا راگ الاپ رہیں ہیں مگر دوسری جانب لکڑی کے بیو پاری دندناتے ہوئے کراچی میں درختوں کو ختم کررہے ہیں، مگر ہم کچھ بولتے نہیں، نا ہی ہم میں اخلاقی جرات ہے کہ اس بات پر آواز اونچی کریں، مگر معاشرتی طور پر ہم اتنے گر چکے ہیں کہ کچھ بولنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہیں۔

پارکنگ

کراچی کو اتنا بڑھا دیا ہے کہ یہ احساس نہیں ہے، کوئی فیملی کے ساتھ گھر پر آئے گا، تو اپنے ساتھ ایک عدد بائیک تو کم سے کم لائے گا، تو ایسے میں ہاوسنگ پروجیکٹس لاوؐنچ کررہیں ہیں، مگر basic ضروریات فراہم نہیں کی جاتی ہیں۔

کراچی میں سیاست یا پھر سیاسی کراچی

اس وقت صورتحال اس طرح کی ہے کہ کراچی میں سیاسی اکھاڑا کیا جارہا ہے، مطلب کراچی ہر ایک کی ضرورت نہیں، کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو کراچی کے بھجوانے کے بجائے ان کے اپنے علاقے میں فراہم کی جاسکتی ہیں کیونکہ یہاں سیاسی جماعتیں اپنے ووٹ بینک کو کراچی میں سیٹل کررہیں ہیں تاکہ statistics میں بتا سکیں کہ کراچی سے یہ ووٹ ہمیں ملا، مگر جس حالات میں لارہیں ہیں، ہمارے لئے بھی مسائل ہورہیں ہیں اور کراچی بحیثیت شہر ایک اونر شپ کے بغیر ہے، ایسے میں مجھے خود یہی لگ رہا ہے کہ سری لنکا میں جو کچھ ہوا ہے، وہی کچھ یہاں ہونے لگا ہے کیونکہ میں نے جو نوٹ کیا ہے، اس کے حساب سے کراچی والے تپ رہیں ہیں، کیونکہ برداشت کی ایک حد ہوتی ہے اور لوگوں میں برداشت ختم ہونا شروع ہوگیا ہے، اس پر یہ کہ کراچی کا اپنا ماحول اس influx کی وجہ سے خراب ہورہا ہے، 

جس طرح سے برہم سے وہ کراچی میں رہ رہیں ہیں، بالکل ایسے جیسے ہم ان سے دب کر رہیں، سیاسی جماعتوں کو بھی باور کرایا جائے کہ یہ لوگ کنٹرول نہیں بلکہ verify کرنے کے لئے کہ چیزیں صحیح سے چل رہی ہیں، دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا ہے، پولیس وغیرہ سب independently کام کرتے، یہاں سیاسی بھرتیاں ہوتی ہیں  کیونکہ سنگا پور بھی اسی طرح سے ترقی پر آیا ہے، تو ایسے میں طاقت کے نشے کے بجائے authorization موڈ پر آئیں 



بلاگ میں مزید دیکھیں

You might like

$results={5}

Search me