The Political Horizon: inDriving and my Experiences through different parts of so-called North Korea looked Sindh in Karachi

Translate

28/4/26

inDriving and my Experiences through different parts of so-called North Korea looked Sindh in Karachi

یہ بلاگ لکھنے کا ارادہ بالکل نہیں تھا مگر میرے ساتھ ہوا یہ کہ میں پلان کررہا تھا کہ آج کے دن کہاں کہاں کی رائیڈز لوں، کونسے علاقوں میں، تو ایسے میں رستوں کو دیکھ رہا تھا ایسے میں گوگل ارتھ Google Earth پر historic imagery کے آپشن پر گیا، chronological order میں دیکھا 

کراچی ۲۰۲۰ کے ادوار میں
کراچی اتنا اجڑا ہوا لگ رہا ہے، کراچی کی زبان میں بات کروں تو کراچی کی بجا دی ہے، صرف اپنی سوچ کی وجہ سے کیونکہ ہمارے بڑوں نے ہمارے ذہنوں میں یہ باتیں ڈالی ہوئی ہیں کہ اپنی اسکلز کو پالش کرنے کے بجائے پراپرٹی میں انویسٹ کرو، شارٹ کٹ کی جانب راغب کروایا ہے۔

کراچی ۲۰۱۹ کے ادوار میں
ذیادہ فرق نہیں لگا مگر تھوڑا کھلا کھلا لگ رہا، بیشک ان لوگوں کا یہی کہنا ہے کہ SBCA کی این او سی موجود ہے، مگر lets be realistic، کیا اس طرح کراچی کی بجانے کو انویسٹمنٹ بولیں گے؟

On Ground میں نے خود دیکھا ہے کہ کراچی میں اوپن اسپیس نا ہونے کے برابر ہے، اوپن اسپیس سے مراد جہاں ریلیکس کرسکیں، جبکہ یہاں رلیکیس کرنے کے لئے ironically چائے خانے ہیں، میں کسی کاروبار کو برا نہیں بول رہا ہوں بلکہ ہمارے غیر انسانی رہن سہن کو criticize کررہا ہوں کیونکہ خود بتائیں ایسے غیر انسانی رہن سہن میں کیسے انسان بنائیں گے؟

کراچی ۲۰۱۸ کے ادوار میں
اب خود دیکھیں، اسلام میں بھی یہی کہا ہے کہ آنے والا زمانہ پچھلے زمانے سے گیا گزرہ ہوگا، خود بتادیں اوپر سے کراچی دیکھنے میں کیسا pathetic لگ رہا ہے؟ میری زبان میں کہوں تو ماچس کی ذبیا میں پوری دنیا کو سمو دیا ہے، میں مانتا ہوں، میری زبان ایسی ہی ہے، کیونکہ اسی طرح ہم کراچی والے باتیں کرتے ہیں، مگر خود بتائیں، اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں، اگر آپ کسی بچے کے والدین ہیں یا پھر بننے والے ہیں یا خواہش ہے، تو کیا انویسٹمنٹ کے نام پر ایسا مستقبل اپنے بچوں کے نام پر چھوڑ کر جائیں گے؟ یہ کیسی سوچ پروان چڑھا رہے ہیں؟

کراچی ۲۰۱۵ کے زمانے میں
inDrive میں ایک چیز میں نے دیکھی، کہ nature wise ہم لوگ بہت اچھے ہیں مگر civic sense میں مار کھاتے ہیں، 

جلد بازی، اللہ راضی

یہ ایک چیز ایسی ہے، چاہے میں کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں رہوں یا پھر اسکیم ۳۳ میں، ہر ایک کو ایسی جلدی کہ الامان الحفیظ، مجھے ہنسی آئی ایک رائیڈ میں نے ڈی ایچ اے بلاک ۶ سے لی، ۲۳ منٹ میں گلزار ہجری پی سی ایس آئی آر سوسائیٹی پہنچایا تو اترتے ہوئے بولا کہ بائیک تھوڑی تیز چلا لیا کرو، جبکہ اس کے بات میں نے گھر آکر لیپ ٹاپ پر ان ڈرائیو کا ڈیٹا ایکسسل شیٹ پر ڈالا تو ۲۳ منٹ کے حساب سے ایوریج ۴۹ کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ تھی، اب اگر اس کو بھی ہلکا بولیں گے خاص طور پر یہ کہ میرے روٹ پر مشہور زمانہ کراچی کا یونیورسٹی روڈ بھی شامل تھا، جہاں پھنسنا ویسا ہی ہے، جیسے مچھلی کھانے میں چانس ہوتے ہیں کہ کانٹا آجائے۔

Co-curriculum activities کے بجائے ہر جگہ residential buildings

کراچی کے ماحول کو بہتر بنانے کے لئے ہر کھلی اسپیس کو SBCA NOC کے نام پر بارکس، اوپن اسپیسز کے نام پر residential building اور شادی خانے یعنی  banquets بنا رہیں ہیں، یہ کھل کر ایک چیز عیاں کررہیں ہیں کہ بحیثیت قوم ہمارے پاس آگے کے لئے کوئی پلان نہیں، اس کی وجہ سے ایک چیز جو میں نے نوٹ کی کہ کراچی چھوڑ کر لوگ اسکیم ۳۳ کی جانب جارہیں ہیں، جن کی اوقات ہے، وہی لوگ gated communities کی جانب جارہیں ہیں، کیونکہ ایک تو اِن سوسائیٹی میں سکون ہے، اپنے کام سے کام رکھا جارہا ہے، نا کہ اندرون کراچی جہاں کراچی کے مختلف علاقوں سے لوگوں کو لا لا کر بسایا جارہا ہے۔

کراچی کو اونر شپ چاہئے، سیاسی اکھاڑہ نہیں

کراچی ایک اونر شپ مانگ رہا ہے، معذرت کے ساتھ، یہاں اس بیشرمی کے ساتھ سیاست کی جارہی ہے، کہ اس وقت میرے علاقے میں ۵۰ سال کے بعد پہلا پارک بن رہا ہے، میں خود mid-30s میں ہوں، تو اپنی زندگی میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں کہ میرے علاقے میں بارک بن رہا ہے، باقی SBCA NOC کی آڑ میں پارکس اور برساتی نالوں کی زمین کو ریزیڈنشل پلاٹس بنا دئے، صرف اس لئے کہ ہم سوال نہیں کرتے، اور جو سوال کرتا ہے، اس کو اتنا گندا کرو کہ وہ خود تم سا بن جائے، خود بتائیں کہ میرے علاقے میں ۵۰ سال کے بعد بارک بن رہا ہے، جبکہ ۳ ایسی زمینیں ہیں جو پارک کی تھیں مگر این او سی کے نام پر ان کو ریزیڈنشل بلڈنگ میں تبدیل کر کے کونسا نیک کام کیا ہے؟

علاقے میں پارک بنا رہیں ہیں، مگر اس کی کنسٹرکشن کے سامنے سیاسی جماعت کے جھنڈے کا مقصد؟

کیا یہ کام کے لئے سیاسی وابستگی دکھانا ضروری ہے؟ کیا ہم اتنے Narcissistic ہوچکے ہیں، کہ حیدری ماڈل کالونی کے entrance پر بھی ایک سیاسی جماعت جو اس پورے علاقے پر rule کرتی ہے، بتارہی ہے کہ ہم نے "cosmetic" کام کرایا، میں cosmetic اسی لئے کہہ رہا ہوںِ، معذرت کراچی کی زبان دوبارہ بولوں گا، مگر لیپا پوتی کر کے اور stoned pavement اور نئی LED lighting کر کے آپ کہہ رہیں ہیں کہ علاقے کو upgrade کردیا؟ کیا اس upgrade کے بعد لوگوں کا standard of living کا standard اوپر گیا؟

لیپا پوتی کے علاوہ پارکس اور پارکنگ ایریا پر کام کیا؟


یہ چیزیں ہوتی ہیں، جوmatter کرتی ہیں، کیونکہ کوئی اگر آپ کی residential building میں اپنی جمع پونجی لے کر آرہا ہے تو یہ یقینی ہے کہ وہ اپنی گاڑی لے کر آئے گا، جب گاڑی لے کر آئے گا تو ایسے میں اس کو پارکنگ چاہئے ہوگی، اس کے علاوہ پارکس وغیرہ ایسی جگہ جہاں فارغ ٹائم پر ریلیکس کرسکیں، کراچی کو سیاسی اکھاڑہ بنانے کے بجائے اور ساتھ میں real estate mess بنانے کے بجائے پلان کریں کہ civilians کہاں خوش ہوں گے؟ ان کی کیا ضرورت ہے، بجائے اسکے کہ انویسٹمنٹ کے نام پر کراچی کو بدصورت بنا کر "کراچی ہمارا ہے" کی مہم کرنے پر لگے ہوئے ہیں، کراچی ہمارا ہے کے علاوہ بھی چیزیں ہوتی ہیں، کراچی ہمارا ہے، اور کراچی کی اونرشپ دوالگ چیزیں ہیں۔

کیا یہ سیاسی جماعتیں کراچی کی بہتری کے لئے کام کررہی ہیں؟ اور ہماری کیا ذمہ داری ہے؟

قائد اعظم کے ۱۴ نکات میں مشہور زمانہ ۹ پوائنٹ؛

۹۔ Sindh should be separated from Bombay Presidency

میرا یہی ماننا ہے، خاص طور پر کراچی کی حالت زار دیکھ کر کہ کراچی میں پہلے major influx کو روکا جائے، اس کے لئے سیاسی وابستگی کو روکا جائے، کیونکہ اس سیاسی وابستگی کا نا ہی کراچی کو نا ہی کراچی میں رہنے والوں کے زندگی میں کوئی positive تبدیلی نہیں آرہی ہے، تو ایسے میں کراچی اس وقت bleed کررہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اور خاص طور پر یہ ذہنیت کو پہلے روکا جائے۔

اوپر میں نے لکھا کہ inDrive پر میں نے پایا؟

نیچر وائز میں نے کافی ایسے لوگوں سے ملاقات ہوئی، خاص طور پر ایک رائیڈ جس کو میں مینشن کروں گا، جنہوں نے الٹا میری مدد کی، ان کو میں نے قائد آباد کی طرف سے وہ روڈ جو ماڈل کالونی کی جانب سڑک سے میں نے ان کو پک کیا، اور ان کو گلزار ہجری کے علاقے سچل گوٹھ کی جانب جانا تھا،ایسے میں رستے میں مجھے اندازہ ہوا کہ پیٹرول کم ہورہا ہے، وہ بھی میرے خیال میں بائیک رائڈر تھے، سمجھ گئے، اور خود بولے کہ بیٹا، پریشان نہیں ہو زیادہ ریس نہیں دو، اور یہاں سے نکلو، یہ روڈ معین آباد کی جانب نکلے گا، وہاں ٹوٹل کا پمپ ہے، حالانکہ میں اردو اسپیکر اور وہ سندھی، مگر بات انسانیت کی تھی، اور یہی بات میں بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ میں گھبرا رہا تھا، کیونکہ رات کے ۱۰:۳۰ ہوچکے تھے اور کراچی میں لاک ڈاؤن لگ چکا تھا، ایسے میں رستے میں مجھے ہمت دیتے رہے، اور یہ کہ جب سچل گوٹھ چھوڑ دیا تو انسانیت کے ناطے پوچھا بھی کہ یہ پیٹرول میں معمار پہنچ جاؤ گے؟ یہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہوتیں ہیں جو ایسی صورتحال میں matter کرتی ہیں، مگر یہ باتیں کرنے کا مقصد یہی ہے کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر یہ بھی دیکھیں کہ جہاں ہم رہ رہیں ہیں، وہ جگہ کیسی بنا رہیں ہیں؟ غیر ضروری influx صرف اسی لئے کہ آپ کی سیاسی شناخت اس شہر میں رہے، آپ اپنے خود کے ہم زبان لوگوں کے ساتھ ظلم کررہے ہیں، لوگوں میں مسئلہ نہیں، مگر میرا یہی ماننا ہے کہ اگر یہ ضروری بھی ہے تو کوئی mechanism ہونا چاہئے جہاں یہ influx کو legitimate رکھا جائے۔ کراچی کے علاوہ بھی سندھ ہے، سندھ کو بھی ویسے ہی develop کریں کیونکہ کراچی ہر ایک کی ضرورت نہیں، کچھ چیزیں ان کی گھروں کی طرف ہی حل ہوسکتی ہیں، اییسے لوگوں کی ضرورت نہیں۔

دائرے موجود ہیں، نیچے کراچی ہے اوپر لاہور ہے، کراچی کے قریب
دوسری لائٹ حیدر آباد کی ہے، اس کے بعد بالکل سناٹا،
پنجاب میں پھر لائٹ دیکھائی دینا شروع ہورہے ہیں

اس نارتھ کوریا کی تصویر کو دیکھ کر اوپر سندھ کی تصویر دیکھیں
کیا سندھ بھی اس نارتھ کوریا کی طرح نہیں دیکھائی دیتی؟ 

نارتھ کوریا اور سندھ!

سندھ کو بھی ہم نے سیاست کی وجہ سے نارتھ کوریا بنا دیا ہے، اور بالکل وہی سوچ جہاں ہماری ذہنیت کے مطابق ہر مسئلہ کا حل شادی اور ہر سکون کے لئے شاپنگ حل ہے، ویسے ہی بجائے اس کے کہ سندھ میں رہنے والوں کو ان کے اپنے علاقوں میں سہولیات فراہم کرنے کے بجائے کراچی میں diffuse کیا جارہا ہے، مگر جب وہ اکیلے کراچی میں رہ رہے ہوتے ہیں کہ ان کا دل ان کے اپنے علاقے میں ہوتا ہے، تو کیا وہ کراچی کو own کریں گے؟ دوسرے کی کیا بات کروں، اگر اس کی جگہ اپنے آپ کو رکھ کر سوچوں تو میں خود اس شہر کو own نہیں کروں گا، کیونکہ شہر وہ ہوتا ہے جہاں سے آپ کی origin ہوتے، ایسے میں سیاست کے بجائے distribution and allocation of resources پر کام کیا جائے، ورنہ آپ کراچی کو بھی سندھ کی طرح نارتھ کوریا بنادو گے! 



بلاگ میں مزید دیکھیں

You might like

$results={5}

Search me