یہ ایک فلم کا ڈائلاگ ہے مگر ان لوگوں پر سوٹ کرتا ہے |
یہ میری پچھلی بلاگ پوسٹ کا ہی continuum ہے جہاں سیاسی ہلچل پر میں نے بات کی تھی، اور آج ایک ٹرینڈ دیکھ کر میرے ہوش اڑ گئے، کہ دریائے سندھ پر ڈیم نامنظور؛
نیچے ٹائم بھی دیا ہوا ہے جب یہ ٹرینڈ پر تھا |
کیایہ حکومت کی قابلیت ہے؟
ایک پانی جمع کرنے کاذخیرہ آب نہیں ہے ان کے پاس، مستقبل کا سن رہے ہیں کہ پانی پر جنگیں ہوں گی، تو ایسے میں ایک قومی مفاد پر یہ سیاست کرنا؟
دشمن کے ہاتھ مضبوط کر رہے ہیں ہم
کیا ہم اب ایسے ہوگئے ہیں، یہ کھلے عام انڈیا کی چال ہے کہ پہلے انہوں نے گلگت۰بلتستان کے جنت نظیر علاقوں کو اپنا کر کے دیکھا رہے ہیں اور جب پاکستان نے اپنے مفاد کے بارے میں سوچا تو ہمارے اندر ہی میر جعفر پیدا کر کے ان کے ذریعے اپنے مشن کو مکمل کرا رہے ہیں۔
کیا سقوط ڈھاکا کے واقعات ہم بھول چکے ہیں؟
کیا یہ بات صحیح نہیں کہ سقوط ڈھاکا/ڈھاکہ کےموقع پر بھی اسے طرح کے موقع تھے جہاں بھارت نے اسی طرح اپنے موافق صورتحال بنائی تھی اور پھر مشرقی پاکستان میں انارکی کی صورتحال بنا کر اپنی راہ ہموار کی؟
ایسے میں ہم کن کے ہاتھ مضبوط کر ہے ہیں، یا پھر میں یہ کہوں کس کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہیئے؟ کیا ایسے میں ہم اپنی آنے والی نسلوں کو پیاسا پاکستان دینے کی تیاری ہے؟
کیا ان سب کے بعد بھی پانی کے اوپر یہ دقیانوسی سیاست کرنا ضروری ہے؟ |
ان کے پاس کتے کے کاٹے کا علاج نہیں پانی کا مسئلہ ہوگا تو ان سے امید کی جاسکتی ہے کہ یہ اس مسئلے کا سدباب اور حل سے متعلق پیش رفت کریں گے؟ |
Reference
- https://smartwatermagazine.com/news/smart-water-magazine/pakistan-could-run-out-water-2025
- https://www.dw.com/en/water-crisis-why-is-pakistan-running-dry/a-44110280
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں