یہ ایک ایسی reason ہے جہاں ہم بحیثیت قوم اپنے آپ کو پاک دامن سمجھتے مگر دوسرے پر کیچڑ اچھالنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ یہ ایک گند ہے جو ہمیں انسانوں سے انسان نما جانور میں تبدیل کر رہا ہے، کیونکہ پہلی بات انسان میں صبر ہوتا ہے اور دوسرے کی بات مکمل سننے کی ہمت ہوتی ہے، اس پر یہ کہ انسان ہمیشہ اپنے آپ کو accountable رکھتا ہے اور یہ سوچتا ہے کہ تول کر بولو، نہ کہ بول کر تولو۔ یہ جانوروں کی خصلت ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ کہ میں ٹھیک ہوں سامنے والا ٹھیک نہیں ہے، اس حرکت کی وجہ سے ایک فرشتہ مردود کے level پر جاچکا ہے، پھر بھی ہم "انسانوں" کو وعید نہیں ہے تو پھر کیا کہیں۔۔۔
سامنے والے کو بلاوجہ کا گندا کرنا
پھر expect کرنا اللہ تعالی رحمٰن ہے، معاف کردے گا، یہ رویہ رہیں گے تو گناہ کا احساس ندامت کیوں رکھا گیا ہے؟ کوئی وجہ ہوگی تب ہی ان احساسات کو رکھا گیا ہے، ورنہ فضول ہوتا تو کیونکر ان چیزوں کو رکھتے؟
Corona Virus Pandemic
ہمارے لوگوں کو جگت بازی کی اتنی بڑی بیماری کینسر کی طرح ہوچکی ہے، کہ اپنا دین ایمان کو دوبارا تر و تازہ کرنے کے لیئے مساجد میں جانے میں دم نکلا جاتا ہے، مگر اسی مذہب کا ایک تہوار منانے کے لیئے عید کی تیاری کے لیے یہی قوم Social Distancing کی دھجیاں بکھیر رہے ہیں۔
مساجد جانے سے صرف ہم میں ایک امید جاگتی ہے، اور اس امید کی بدولت انسان نے بڑے بڑے معارکہ سر کیئے ہیں جن سے ہماری یعنی انسانوں کی تاریخ بھری پڑی ہے، اس امید کو ختم کرکے اگر ہم کسی انسان کے بنائے ہوئے شیطانی نظام کو follow کرنا شروع کردیں، تو کیا یہ ہم اپنے فیملی سسٹم کو ختم نہیں کررہے؟ جب امید ہی نہیں رہے گی تو کیا ہم اشرف المخلوقات سے حیوان میں نہیں تبدیل ہوجائیں گے؟ کیا ڈپریشن کا شکار انسان صحیح سوج بوجھ کے ساتھ کوئی فیصلہ لے سکتا ہے؟ یہ تو واقعی میں انہیں prophecies کی طرف جارہے ہیں جہاں کہا جاتا تھا کہ صبح اٹھتے تھے تو مومن ہوتے تھے پر رات تک اوروں میں تبدیل ہوجاتے تھے۔ اسی حال کی جانب ہم جارہے ہیں۔
0 Comments:
ایک تبصرہ شائع کریں