Search me

We as Pakistanis are definitely hypocrites

ہوسکتا ہے کہ میں غلط ہوں، اور دعا بھی یہی کررہا ہوں، کہ جو میں سوچ رہا ہوں، وہ واقعی میں غلط ہوں کیونکہ پاکستانی ہونے کے ناطے ہمارے لئے شرم کا مقام ہے۔

میں ایسا کیونکر کہہ رہا ہوں؟


ِیہ ویڈیو ڈالنے کا مقصد یہی ہے کہ کسی قوم کا رہن سہن دیکھنا ہے کہ وہ واقعی میں کوئی قوم ہے یا ریوڑ یا پھر ہجوم، تو ان کا ٹریفک دیکھیں، مگر معذرت کے ساتھ، ہمارے پاس بلا وجہ کا مقابلہ بازی، بے فضول کا، کیونکہ ہم سب میں ایک احساسِ کمتری کا عنصر بالکل موجود ہے، جہاں ہم اس کو اپنی شان (جو کہ بالکل موجود نہیں) مگر اپنی جھوٹی شان دکھانے سے کس چیز کا سکون مل رہا ہوتا ہے؟ اگر ان جاہلوں کی منطق استعمال کروں تو یہ بات مانتے ہوئے شرم آرہی ہے کہ ہم پاکستانیوں میں اتنا اتاولا پن اور احساس کمتری آچکی ہے، کہ attention seeking کے چکر میں اس چیز کا بھی خیال نہین کہ پاکستان کا کیسا image ہم بحیثیت پاکستانی دکھا رہے ہیں، ہمارے اندر سے اس چیز کا احساس یکثر ختم ہوچکا ہے کہ ہمارے اس (مندرجہ بالا ویڈیو میں) ایکشن سے دنیا میں پاکستان کا کیا نقشہ دکھا رہے ہیں۔

میں اصل میں اس آرٹیکل کے لئے ہماری عوام کی جہالت جہاں ایک امریکی ولوگر جو ذینب مارکٹ، جس کو کراچی کی ایک بڑی مارکٹ تصور کی جاتی ہے، وہاں آیا تھا، اور وہاں ایک دکاندار نے اس کو دہشتگرد کہا، بےشک امریکی حکومت نے پاکستان کے ساتھ اچھا نہیں کیا، مگر کیا مسلمان ہونے کے ناطے یہ چیز سوٹ کرتی ہے، کہ اس طرح کی گدھا کاری کریں؟ یہاں ہمیں پاکستان کو پروموٹ کرنا ہے یا پھر اپنی انا کی تسکین کرانی ہے؟

پس پردہ تصویر اس چیز کی عکاسی ہے کہ گدھا کاری کی وجہ


اور ملکی مفاد کو اہمیت نہیں دینے کی وجہ سے پاکستان کا یہ image اب دنیا میں بن چکا ہے، جبکہ بھارت میں جہاں کا روپیہ پاکستان روپے کے مقابلے میں گئی گزری قرار دی گئی ہے، مگر مجھے یہ سرچ ریزلٹ ڈھونڈنے میں اتنی محنت کرنی پڑی، اس کے برعکس اوپر والی سرچ ریزلٹ مجھے پہلی کوشش میں ہی دکھائی دی، صرف ہماری گدھا کاری کی وجہ سے، کیونکہ ہمیں صرف اپنی بھڑاس نکالنے کی جلدی ہوتی ہے، بھڑاس نکالنی بھی ہے تو کم سے کم انسانوں کی طرح تو نکالو، یہ گدھا کاری کی کیا ضرورت؟
اب یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد ہمیں احساس ہوجانا چاہئے کہ ان سیاسی جماعتوں نے کس طرح ہمیں استعمال کیا ہے، بجائے اسکے کہ ہم ان سے سوال کرتے کہ ہمارے ٹیکس کی پیسوں کا استعمال کہاں کیا ہے، کیونکہ یہاں مسئلہ accountability کا ہے، کیونکہ نہ کوئی پوچھ گچھ ہے، نہ سزا کا ڈر، مگر جیسے اللہ تعالی نے فرمایا ہے جس کا مفہوم یہی ہے کہ جیسی عوام ہوگی، ویسے ہی حکمران ہم پر موجود ہوں گے، اور فرق صاف ظاہر ہے۔

سیاسی جماعتوں کو لگام لگائیں

یہ مادر پدر آزادی صرف پاکستان میں حاصل ہے کہ پاکستان کی سڑکوں کو پولیٹکل پارٹیز کے بینرز سے گندا کرکے اپنی سیاسی طاقت دکھانے کا موقع مل جاتا ہے، مگر ایسے میں پاکستان کہاں ہے؟ مجھے ان سیاسی جماعتوں سے یہی سوال ہے کہ اس جمہوریت کا فائدہ کیا ہے جب آپ جمہوریت کی آڑ میں اندرون ملک سے لوگوں کو لا کر کراچی میں بسا رہے ہیں، مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں کہ کیوں آرہے ہیں، مگر سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ان لوگوں کو کراچی میں لاکر بسایا جارہا ہے، جس پر ان لوگوں کی سپورٹ پر یہ تارکین ان کے لئے ووٹ بینک اور پاکستان کے لئے liability بنتے ہیں، اسی لئے اس آرٹیکل کے بالکل شروع میں میں نے ہجوم کا لفظ استعمال کیا تھا، وہ بھی وہ والا ہجوم جو لائٹ کے پیچھے بھاگنے کا شوقین ہے، اور یہ سیاسی جماعتیں اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو لائٹ دکھائی ہے، اور حسبِ عادت ہم لوگ ان کی لائٹ کے پیچھے لائن لگائی ہوئی ہے، میں یہاں کسی خاص سیاسی جماعت کی بات نہیں کررہا ہوں، تمام سیاسی جماعتوں نے یہی روش رکھی ہوئی ہے، کیونکہ ہم بجائے اسکے کہ کراس چیک کریں، رٹہ بازی یعنی شارٹ کٹ کی جانب چل دئے، جس کا نتیجہ آج ہم سب دیکھ رہے ہیں۔ کیونکہ یہ سب جمہوریت کی بدولت ہمیں تحفے مِل رہے ہیں، کیونکہ جمہوریت میں Might is right کا concept ہے، یعنی majority کی بات مانی جائے، اور اسی وجہ سے یہ سیاسی جماعتیں کراچی میں بجائے Co-Curriculum Activities کے لئے مختص جگہ کو اپنی سیاسی جماعتوں کے لئے استعمال کرے، اور عوام نے ان لوگوں کو سپورٹ کیا، جو کہ شعور کی کمی کا خمیازہ ہے، کیونکہ اگر یہ لوگ جو ٹرک کی لائٹ کے پیچھے لگتے ہوئے کراچی نہیں آتے، تو ان سیاسی جماعتوں کو کراچی میں سپورٹ نہیں ملتی صرف جمہوریت کی وجہ سے ان لوگوں کو یہاں سپورٹ ملی، یعنی یہ قوم جمہوریت کے قابل نہیں، خود دیکھ لیں، مشرف کا دور جیسا بھی تھا، Post-Musharraf ادوار سے کافی بہتر تھا، کیونکہ یہ سیاسی جماعتیں پانچ سال عوام کے بہبود کے لئے کچھ کرنے کے بجائے (ٹیسٹ میچ کرکٹ میں جب میچ کو ڈرا کرنا ہوتاہے) ٹھیک اسی طرح، اپنے پانچ سال پورے کئے، شور ہنگامے کئے مگر جو کام سب سے اہم تھا، یعنی عوام کی فلاح، وہی نہیں کیا، کیونکہ جمہوریت کی وجہ سے ان کی mass majority کراچی میں موجود ہے، اور majority کی بنیاد پر کوئی ان سیاسی جماعتوں کو کچھ نہیں کہہ سکتا، اور اس پر سونے پہ سہاگہ، ہماری عوام ان لوگوں کو سپورٹ کرتی ہے، جو کہ شعور کی کمی کی عکاس ہے۔

ویسے بھی پاکستان کی سڑکوں پر پاکستان کے جھنڈے لگے ہوئے ہونا چاہئے نہ کہ ان سیاسی جماعتوں کے

ویسے بھی بیرون ملک آپ یہ سب کچھ نہیں کرسکتے جو ہمیں پاکستان میں آزادی ہے، کیونکہ دوسرے ملک میں آپ کو ملکی مفاد کا خیال رکھنا ہوتا ہے، اور اس پر یہ کہ وہاں قانون سیاسی جماعتوں کے ماتحت نہیں ہوتی، مگر معذرت کے ساتھ، پاکستان میں اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے یہ سب ڈپارٹمنٹ حکومت کے ماتحت ہوچکی ہیں، جس کی وجہ سے یہ ڈپارٹمنٹ حکومت کے رحم و کرم پر ہوتی ہیں، کہ حکومتی مشینری کیسے استعمال ہوتی ہے۔ 

پاکستانی مفاد 

ہمیں پاکستانی مفاد اور ترجیحات کو دیکھنا چاہئے نہ کہ رٹہ مارو اور سڑک پر نکل جاؤ، جو کہ آج کل پاکستان میں ہورہا ہے، جہاں گدھوں کو گاڑیاں ملی ہوئی ہیں اور چلانے کا ڈھنگ نہیں، حالانکہ پاکستان میں opportunity بے حساب ہے، مگر دیکھنے والی نظر ہونی چاہئے۔ کیونکہ entertainment deprived society میں ہم رہ رہے ہیں، تو ایسے میں ہمارے معاشرے میں گھومنے پھرنے اور دلچسپی کے پوائنٹ ہونے چاہئے تھے جو کہ نہ ہونے کے برابر رہ چکے ہیں، کیونکہ ہماری ترجیحات میں پاکستان اور معاشرے کے لئے سوچ نہ ہونے کے برابر ہے، اس کے برعکس ہم نے یہی سوچا ہوا ہے کہ بیرون ملک محنت کرلیں گے مگر پاکستان میں اس کا 0.01% بھی نہیں کریں گے، کیونکہ ہمارے لئے پاکستان کوئی معنی نہیں رکھتا، نہ ہی معاشرے میں موجود لوگ، جبکہ
ہمارا مذہب بھی اس چیز کو پسند نہیں کرتا، کیونکہ ہمارے نذدیک یہ بات بھی ہے کہ اپنے گھر والوں کے بعد محلے اور پڑوسی کے حقوق ہیں، مگر آج کے زمانے میں ہم نے ان سب چیزوں کو یکثر فراموش کردیا ہے، مگر اپنے مطلب کے لئے مذہب کو بالکل استعمال کرنا ہے، تو یقیناً ہم پاکستانیوں سے بڑا کوئی منافق نہیں، مسئلہ پاکستان میں نہیں، مسئلہ ہم لوگوں میں ہے، مگر چونکہ ہمیں اپنی غلطیاں دکھائی نہیں دیتی ہیں، تو ایسے میں یہ بات بھی flushed down the gutter۔

کوئی تبصرے نہیں:

بلاگ میں مزید دیکھیں

Sponsors

Earn Money online with the Inspedium Affiliate Program
Unlimited Web Hosting