Curriculum کا مقصد کیا ہوتا ہے؟
ایک تازہ ترین نصاب کا ہونا کامیابی کے لئے سب سے اہم ہے, یہ استاد کو اضافی ، تازہ ترین معلومات تلاش کرنے کے لئے تحقیق کے بغیر اس نصاب کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایک تازہ ترین نصاب سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، علمی سوچ کو مضبوط کرتا ہے، تجسس کو فروغ دیتا ہے، کلاس روم کی تدریس میں ملازمت کرتا ہے، گروپ مطالعہ، خود اعتمادی اور خود شعور کو فروغ دیتا ہے، خود کی ترقی کو فروغ دیتا ہے، زندگی اور نرم مہارتوں کو بڑھاتا ہے.
نصاب کو اپ ڈیٹ کرنا نہ صرف فرد بلکہ مجموعی طور پر تعلیم کی مجموعی ترقی کے لئے فائدہ مند ہے۔
پاکستانی curriculum کی حیثیت
پاکستانی کری کیولم جسے عرف عام میں میں پاکستانی نصاب بھی کہا جاتا ہے، یہاں پاکستانی نصاب ایک طرح کی monotony ہمارے معاشرے میں instill کردی ہے، جس کی وجہ سے ہمارے offsprings جو یہ نصاب پڑھ کر دنیا میں نکل رہے ہیں ان کی وجہ سے دنیا میں پاکستان جو نام "روشن" ہورہا ہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں۔
پاکستانی نصاب اور پاکستانی نصاب کی وجہ سے برامد ہونے والی megalomaniac mindset
اس مائینڈ سیٹ کو اردو زبان میں اگر بات کریں اس احساس کمتری کے احساس کو احساس برتری میں خیال کرنا آپ کی خود کی جہالت ہے، میں کوئی ماہر نہیں مگر میں اسلام کو فالو کرتا ہوں، اور اسلام کے حساب سے آپ کو کہیں بھی اپنے آپ کو برتی صرف اس لئے ڈالنا کہ دوسرے کے اوپر dominate کریں، اسلام کہیں بھی یہ نہیں کہتا ہے کہ آپ dominate کریں صرف اہنی authority کو ثابت کرنے کے لئے، کیونکہ بیشک شارٹ رن میں آپ جیت جائیں مگر لانگ رن long run میں اس کے ripples effect کی وجہ سے جو اثرات پیش آتے ہیں، اسلام اس جانب اشارہ کرتا ہے، جبکہ ہم یہاں subjective Islam کو فالو کررہے ہیں، جس کی وجہ سے اپنی مرضی کے point-to-point اسلام کو فالو کر کے ہم نے اپنے آس پاس کے لوگوں کو صرف اپنے آپ کو اوپر دکھانے دوسرے کو نیچا دکھانا جو کہ پروپگینڈہ نیچر کے مترادف ہے کیونکہ ہمارے پاس کے نیوز چینلز نے ہمارے معاشرے کو بگاڑنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے۔
بے غیرتی معاشرے میں بھرنے میں ہمارے نیوز چینلز کے کارنامے
حالانکہ مجھے یہ لفظ استعمال نہیں کرنا چاہئے، مگر جو احساس کمتری ہمارے نیوز چینلز نے معاشرے میں بھر دیا ہے کہ بحث اور بد تمیزی میں جو فرق ہوتا تھا اس کو ہی diminish کردیا ہے، جس کی وجہ سے for the time being یہ لوگ argument جیت جاتے ہیں، مگر اس کے ripples effect کے اثرات دور رس دکھائے دیتے ہیں، کیونکہ پاکستانی معاشرے میں جو یہ نیا ٹرینڈ اجاگر ہورہا ہے، جہاں بدلہ لینا، موقع پر فائدہ اٹھانا جبکہ اسلام یہ کہتا ہے کہ benefit of doubt دینا چاہئے، ویسے بھی اسلام میں ہمیں کسی کو جج کرنے کا حق کہیں بھی نہیں دیا ہے، کیونکہ یہ حق اللہ تعالی نے اپنے ہاتھ میں اسی لئے رکھا ہے کیونکہ اللہ تعالی جانتا ہے بلکہ جبکہ حضرت آدم ؑ کو پیدا کیا جارہا تھا، تو فرشتوں نے اللہ تعالی کو بتا دیا تھا کہ یہ مخلوق زمین پر فساد برپا کرے گی، تو ایسے میں اللہ تعالی کا جواب یہی تھا کہ جو میں دیکھ رہا ہوں وہ تم نہیں دیکھ رہے، تو ایسے میں اللہ تعالی نے یہ چیز اپنے ہاتھ میں رکھ کر اپنی حکمت دکھائی، تو کیونکر ہم خدا کی زمین پر رہ کر جو کہ نظام شمسی کی بنیاد پر دیکھیں تو ایک ذرے سے ذیادہ اوقات نہیں، وہاں ہم زمینی خدا بن کر کونسا عقلمندی کا مظاہرہ کررہے ہیں؟؟؟
میں نیوز چینلز کو اس لئے criticize کررہا ہوں
کیونکہ
- صحیح غلط کی تمیز کو بالکل ختم کردیا ہے
- لوگوں میں پڑھنے لکھنے کا شوق ختم کردیا ہے
- ٹرک کی بتی کے پیچھے لوگوں کو لگا دیا ہے
- ایک ہی بات کو repeatedly repeat کر کر کے اپنی بات کو صحیح باور کرنے میں اپنی جیت سمجھتے ہیں
میں کیوں اتنا تپا ہوا ہوں
میں بیشک بد تمیز دکھائی دے رہا ہوں گا، مگر جب اپنی زندگی سے متعلق decisions مجھے ہی لینے ہیں، تو بلا وجہ کا مجھے criticize کس بات پر کررہے ہیں
بیشک میں مانتا ہوں ہر چیز میں بڑے غلط نہیں ہوتے، اور میں ان سے کافی چیزوں میں بالکل agreed ہوں، مگر کیا ہمارے بڑے بزرگوں کے decisions سے جو موجودہ معاشرہ آج ہمارے سامنے موجود ہے، جہاں نفسا نفسی موجود ہے اور جہاں ان کے decisions کی وجہ سے ہی معاشرہ تشکیل ہوا ہے، جو کہ ایک conformity bias کی بنیاد پر تشکیل ہوا ہے، تو ایسے میں اگر میں اس conformity bias کو debunk کر کے اپنے رستے نکلنا چاہا تو وہاں مجھے مجھے ایسی ایسی باتیں کہی گئیں جیسے سارا قصور میرا ہی ہے،
جبکہ میں فری ایجو کیشن کی وجہ سے اٹلی جانا چاہتا تھا کیونکہ میں نے اپنا assessment کرایا تھا، اس کے حساب سے ۱۶ سال کا ایم بی اے ان لوگوں کے سامنے ۱۳ ۱۴ سال بن رہے تھے، پلس پاکستان میں ابھی بھی جو manual banking ہورہی ہے اس سے میں باہر نکلنا چاہتا تھا، تو ایسے میں میں نے یہ decision لیا تھا کہ یہاں میں کرسکتا ہوں، پھر میرا بینک سے لون loan حاصل ہونے میں ٹائم لگنا تھا تو ایسے میں میں نے گھر والوں سے مدد مانگی فروری ۲۰۲۳ میں کہ پہلی قسط کے پیسے دے دیں، میرا loan ملنے میں امید یہی تھی کہ مئی ۲۰۲۳ تک ملے گا، اور ہوا بھی وہی، مگر میرا وقت ضائع کر کے میرےلئے دبئی کی آفر لے کر آتے ہیں، let me be brutally honest here میرا assessment نے مجھے میری اوقات بتادی تھی کہ میں کہاں کھڑا ہوا ہوں، تو ایسے میں اس حالت میں دبئی میں کتنا ٹائم survive کرتا؟ دبئی خود digitalize ہورہا ہے، تو ایسے میں کیسے اپنے مستقبل کے لئے اتنا بڑا رسک لیتا؟ میری اسکل کی باہر کی دنیا میں ۱ سال سے ۵ سال کے دوران ہی استعمال ہے، اس کےے بعد کبھی نا کبھی مجھے ایجوکیشن کرنی ہوتی، تو ایسے میں proactive approach رکھتے ہوئے میں نے یہ رسک لیا تو میرے والدین اور میرے بیوی دونوں میرے مخالفت میں کھڑے ہوگئے۔
Literal SWOT analysis نکالا تھا اپنا
اس کے حساب سے یہ پوائنٹ میری کمزوری تھی اور اس کی وجہ سے عمر گزرنے کے بعد پڑھائی کرنا میرے لئے threat تھا، مگر جیسے میں نے کہا پاکستانی معاشرے میں جو so-called احساس برتری کا احساس جو کہ در اصل احساس کمتری ہے، میرے ساتھ یہ ہوا، کیونکہ مجھے یہ طعنے تک دئے گئے، کہ تم نے شادی اپنے پیسوں سے نہیں کی تو اب ہم سے مدد مانگ رہے ہو، میں نے کونسی ایسی حرام مدد مانگی تھی، والدین ایسے موقعوں پر مدد کرتے ہیں، مگر یہاں مدد نہیں بھی کرتے مگر جو اس طرح اور اس سے بڑھ کر باتیں جو کیں، ان لوگوں سے نفرت ہوچکی ہے مجھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں