Search me

اس کو ban کرو، اس کو ban کرو، سب کچھ ہی ban کرو، مگر علاج کچھ نہیں کرو

سو چوہے کھا کر بِلی حج کو چلی

ہم پاکستانی سیاست دانوں کو گالیاں دیتے ہیںِ، ایسے میں مسلمان کہتے ہوئے ہمیں just mindset رکھنا چاہئے، کیونکہ اگر ہم کسی چیز کو غلط کہتے ہیں، تو اس پر جانب داری کا عنصر نہیں ہونا چاہئے، مگر پاکستانی معاشرے میں یہ چیز عام ہے کہ جانب داری جس کو انگریزی زبان میں nepotism اور favoritism میں کہا جاتا ہے، اور کوئی بھی مہذب معاشرے میں عنصر ہونا مشروط نہیں ہوتا ہے، جبکہ ہمارے پاس احساس کمتری کا عنصر موجود ہے، جس کی وجہ سے اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کی احساس "محرومی" موجود ہے، 

احساس محرومی؟ کس چیز کی محرومی؟؟؟

ایک چیز ہوتی ہے grace یعنی خوبصورتی کے معاملے میں استعمال، یعنی گفتگو میں احسن طریقے سے بات کرنا، کہ کوئی بد مذگی کی صورتحال پیش نا آئے، ایسے میں انگریزی زبان کی ایک term  ہے ripples effect یعنی جو آپ فرما رہے ہیں، اس کا ری ایکشن کیا آسکتا ہے، پاکستانیوں میں یہ چیز جان بوجھ کر ختم کی گئی ہے، جبکہ انڈینز سے میرا جتنا بھی اس حوالے سے interaction ہوا ہے، اس کے حساب سے ان کی نئی generation اس حوالے سے پاکستانیوں کے مقابلے میں کافی conscious ہے، جبکہ پاکستانیوں میں اس چیز کا sense نا ہونے کے برابر ہے۔

اس میں قصوروار کون ہے؟Who is accountable for this catastrophe in Pakistani society???

جیسے ایک بات کہی جاتی ہے، تالی ایک ہاتھ سے کبھی نہیں بجتی ہے، ٹھیک اسی طرح یہاں بھی وہی صورتحال ہے، مگر خاص طور پر یہاں point out ہمارے WhatsApp والے چاچاؤں کو criticize کروں گا، کیونکہ جس طرح کی خرافات ان لوگوں نے پھیلائی ہیں، بلکہ ہماری younger generation میں اتاولا پن کا عنصر کو جس طرح سے legalize کرنے میں ان کے کارنامے ہے، مگر ایک بات کہنا چاہوں گا، کہ صرف یہی کہنا ہے صرف اور صرف یہ ذمہ دار ہیں، یہ بھی غلط ہوگا، مگر یہ ایک factor ضرور ہے، 
ایک اور فیکٹر ہمارے پاس کی عورتیں ہیں، یہ تھوڑا complicated factor ہے اسی وجہ سے اس کو تھوڑا elaborate کر کے بولوں گا، کیونکہ یہ generational malfunctional disorder ہے جو کہ سالوں سے چل رہا ہے، کیونکہ عورتوں کو بچپن سے دبایا گیا ہےاور یہ بولا گیا ہے کہ شادی ہوجائے شادی کے بعد جو کرنا ہے کرو، جبکہ شادی کے بعد ساس بہو کی تو تو میں میں، اور وہاں بیچارہ شاہر دونوں کے بیچ میں sandwich بن رہا ہے، جبکہ میں یہاں مردوں کا پوائنٹ آف ویو بھی پیش کروں گا، جہاں مرد اپنی عورت سے مورل سپورٹ چاہ رہا ہوتا ہے، جو کہ اس کو نہیں ملتی، یہاں قصور مردوں کا بھی ہے، کیونکہ مردوں کو nipping on to the bud کی approach رکھنے کے بجائے جب سر پر پڑتی ہے، جب حرکت ہوتی ہے، 
اور جب بات authority management کی ہورہی ہے، تو یہاں بھی decision making کا right میاں بیوی کو ہونا چاہئے، مگر معذرت کے ساتھ یہاں کنٹرول اگر میری صورتحال کی بات کریں تو میری خود کی والدہ کی authority ہے، اب یہ بتائیں کہ اس موقع پر ہمیں guide کرنے کے بجائے اپنی من مانیاں کریں گے، just because اپنی age میں ان کی ساس یعنی میری دادی نے یہی کچھ ان کے ساتھ کیا تھا، تو اب ان کا ٹائم ہے، یہ tactic مجھے سمجھ نہیں آرہی، یعنی اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے اس چیز کی تیاری کرنی چاہئے کہ میری بیوی یہی کچھ اپنے ٹائم پر کرے؟ کیا یہ معاشرہ ہم دینے کی تیاری میں ہیں؟

ہو سکتا ہے میں غلط ہوں، مگر میری سوچ ہے کہ یہ اسلام نہیں

بیشک اس بات پر مجھے گالیاں پڑے گی، مگر اسلام نے open ended approach رکھی ہے، جو restrictions ہیں وہ societal restrictions ہیں، ان کو اسلام سے ملانا اسلام کے ساتھ ملانا، اسلام کے ساتھ blasphemy ہے، اور اسی وجہ سے میں نے ہمارے قومی نصاب کو بھی کھل کر طنز مارا ہے کیونکہ time to time update ہونے کے بجائے ابھی بھی ماضی بعید کو پڑھایا جارہا ہے، جس کی وجہ سے (صرف ایک وجہ ہے) پڑھائی سے اسٹوڈنٹس کا دل اچاٹ ہوجاتا ہے، اور ایسے میں یوٹیوب پر موجود دانشور جیسے ڈاکٹر شاہد مسعود ٹائپ کے لوگ، (no offence) مگر وہ لوگ صرف اس untapped موقعے پر چوکا لگا رہے ہیں، اور (یہ بالکل نہیں کہہ رہا ہوں کہ وہ بالکل جھوٹ بولتے ) مگر یہ بول رہا ہوں کہ reality کو مسخ plagiarized کرکے اس میں اپنی چیزیں مکس کر کے اپنا نظریہ باور کراتے ہیں۔

چونکہ ہمارا نصاب دقیانوسی ہے

تو اسی وجہ سے ان فیکٹریوں (کیونکہ ان کو یونی ورسٹی، کالج، یا اسکول بولنا ان انسٹی ٹیوٹس کے لئے بے عزتی کے مترادف ہوگی) کیونکہ اسکول، کالجز، یونی ورسٹی کا کام اسٹوڈنٹس کو آگے زندگی میں face کرنے والے challenges کے لئے تیار کرنا ہوتا ہے، اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں، کیا ایسا کچھ produce یہاں سے ہورہا ہے؟ بلکہ الٹا ان فیکٹریوں سے جو پود نکل رہی ہے، shortcuts لینے میں زیادہ خوش ہوتی ہے بجائے اس کے کہ آگے کا سوچیں، بلکہ اسلام کی بات کرتے ہیں، تو اسلام نے اس کے لئے بھی ثواب رکھا ہے، کہ آگے آنے والے لئے بھی رستے سے اگر کنکر ہٹادیا تو ایسے میں اس پر بھی ثواب ہے، جبکہ یہاں inferiority complex یعنی احساس کمتری / احساس محرومی کے شکار پاکستانی معاشرہ دوسرے کا رستہ روکنے میں ذیادہ خوش ہوتا ہے۔

کراچی کی دیواریں "محبوب آپ کے قدموں میں" سے بھری ہوئی ہیں

شہر کی دیواریں شہر میں رہنے والوں کی عکاس ہوتی ہیں، اور اگر کسی شہر کی دیواریں اس طرح کے وال چاکنگ سے بھری ہوئی ہیں، تو اندازہ لگالیں، کہ یہ فیکٹریوں نے کیسی پود پیدا کی ہے، 

کوئی تبصرے نہیں:

بلاگ میں مزید دیکھیں

Sponsors

Earn Money online with the Inspedium Affiliate Program
Unlimited Web Hosting