پاکستانیوں میں موجود کچھ پاکستانیوں کی جہالت اور ان کی ورڈ آف مائوتھ کی اہمیت
مجھے بہت افسوس کے ساتھ یہ بات کہنی پڑھ رہی ہے، disclaimer میں عمران خان یا پی ٹی آئی کا سپورٹر نہیں، بلکہ ۲۰۱۴ میں
جب عمران خان نے اسلام آباد میں چڑھائی کی تھی تو میں اس وقت اپنے گروپ میں سب سے آگے آگے تھا جو اس چیز کے نفی میں تھا، مگر وہ زمانہ بالکل الگ تھا، اور آج زمانہ بالکل الگ ہے،
کس طرح؟؟؟
آج کے زمانے میں پاکستان کا اسٹانس کافی aggressive ہے اور ہونا بھی چاہئے، کیونکہ پچھلے ۱۵ سالوں میں propaganda کے زریعے پاکستان اور پاکستانیوں کو دنیا کے سامنے نجس دیکھانے کے لئے؛ پاکستانیوں کو بے عزت کرنے اور جاہل دیکھانے کے لئے ہمارے دشمن دن رات مصروف رہتا ہے،
مگر ہمارے پاس کے جاہل لوگوں کا کیا کہنا ہے؟
آج میں ایک جگہ سن رہا تھا کہ ایک بڑے میاں کہہ رہے تھے کہ عمران خان نے ملک کا یہ کردیا ہے وہ کردیا ہے فلاں ڈھمکانا وغیرہ؛ میں یہ نہیں کہہ رہا اور نہ ہی کہوں گا کہ عمران خان پرفیکٹ ہے اور پاقی سب نے شترمرغ کے پنکھوں سے آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں۔
مگر اتنا بتادیں، کہ
۱۔ کیا ۷۰+ سال کا گند ۲۴ مہینوں میں حل ہوجائے گا؟
۲۔ کیا اس وقت جو صورتحال ہے، اس میں کیا صرف موجودہ حکومت ذمہ دار ہے؟ کیا یہ جاہل لوگ carry forward کا رُول بھول گئے؟ دبئی کی باتیں کرتے ہیں، دبئی میں processes اور processor کو بھی مدنظر رکھیں کہ ایک continuum کو جاری رکھا، تو کیا یہاں بھی ابھی جو مسئلے مسائل آرہے ہیں، کیا صرف پی ٹی آئی ذمہ دار ہے؟
۳۔ کیا مشرف دور کے بعد کی حکومتوں نے روپے چھاپ چھاپ کر temporary sustainability دیکھائی مگر یہ بھول گئے کہ ان سب چیزوں کا outcome کیا ہوگا! زمبابوے کی طرح کا hyper-inflation جس کی وجہ سے زمبابوے کا ڈالر ختم ہوگیا اور آج وہ لوگ دوسرے ممالک کی کرنسی میں ڈیل کررہے ہیں،
چھوٹی ذہنیت اور senseless argument
یہ آج کل کے لوگوں میں احساس کمتری ظاہری طور پر عیاں ہے کہ اپنے آپ کو attention seekerبنارہے ہیں، اس کے لئے اپنے آپ کو confident دیکھانا ضروری ہوتا ہے اور confidence دیکھانے کے لئے بے فضول کا بولنے کو اپنا حق سمجھتے ہیں، آج میں کہیں سن رہا تھا کہ پچھلی حکومتیں ان کی پوٹی پوچتی تھیں تو وہ ذیادہ اچھی تھی، اس طرح کے لوگوں کا وژن نہ ہونے کے برابر ہے، ورنہ یہی پاکستان تھا کہ جب وہ اپنے ۵ سالہ پلان کو implement کرتا تھا تو اتنا طاقتور ہوچکا تھا کہ ویسٹ جرمنی کو رقم ادھار بھی دی تھی، اور ہمارے پاس کا ۵ سالہ پلان اٹھا کر کوریا کہاں پہنچ گیا کہ آج اسی کا Samsung ہم بڑے فخر سے استعمال کرتے ہیں۔
ہمیں دشمنوں کی ضرورت نہیں اگر ایسے جہالت سے بھرپور انجمن سوداگرانِ جاہلیت ہمارے اطراف میں موجود رہیں گے
۱۔ ہمیں continuum کی ضورت ہے،
۲۔ Continuum کے ساتھ جو negative propaganda ہورہا ہے؛ اس کو eradicate کرنا، کیونکہ پہلے پی پی پی اور بعد میں پی ایم ایل این کے ادوار میں جو روپے کو چھاپ چھاپ کر آپ نے فارن کرنسی پاکستان سے باہر بھیجے، کیا یہ ہائپر انفلیشن کو invitation دینا نہیں ہے؟ کیا ہمارے یہاں کے لوگوں کی یاداشت اور سمجھ بوجھ صرف پان کی دکان پر دکھے گا، شرم آنی چاہئے ان جاہلوں کو،
۳۔ یہی پی ایم ایل این والے تھے جنہوں نے شری واستو گروپ کو اس طرح سے عیاں نہیں کیا تھا جس طرح پی ٹی آئی نے کیا ہے، کیونکہ اسی ورڈ آف مائوتھ کی وجہ سے پاکستان کو جس طرح کا ناقابلِ تلافی نقصان ان حکومتوں نے پہنچایا ہے، اس کے بعد بھی اگر یہ لوگ پی ایم ایل این کو سپورٹ کررہے ہیں، تو ان لوگوں کی وجہ سے پاکستان کو جو اور جس طرح سے نقصان یہ لوگ پہنچارہے ہیں، ان جاہلوں کو بالکل پتا نہیں۔
۴۔ روپے کی قدر کس طرح بڑھتی اور گھٹتی ہے، اس کے phenomenon کو نوٹ کریں تو صاف پتا چلے گا کہ کسی بھی ملک سے اگر ذر مبادلہ ملک سے باہر جاتا ہے؛ تو پوری طرح اس کا اثر فوراً نہیں دیکھائی دیتا بلکہ ۳ سال میں اسکا اثر دیکھائی دیتا ہے، کیونکہ ان چوروں نے ملک کا پیسہ نہ صرف لوٹا بلکہ ملک سے باہر export کردیا، جس کی مثال پی ایم ایل این والوں کی لندن میں پروپرٹی کی موجودگی، میں یہ بات پھر سے کہوں کہ میں پی ٹی آئی کا سپورٹر نہیں، مگر اگر پی ٹی آئی واقعی میں sensibly اور sincerely یہ کام کرنا چاہتی ہے تو بہت نیک کام ہے، مگر میں نہیں سمجھتا کہ پی ٹی آئی میں کرنے کی قابلیت ہے؛ کیونکہ ان کے پاس جو ٹیم موجود ہے، چلے ہوئے کارتوس ہیں اور سیاست میں انہوں نے ملک کو خوب لوٹا ہے ان کے یہ کارناموں کو ہمارے یہاں کے لوگوں نے اگنور کیا ہے، ٹھیک شتر مرغ کی مانند۔
باقی ان لوگوں سے بحث کرنا بیکار ہے
کیونکہ ان لوگوں کا وژن کوئی نہیں ہے، نہ ہی شعور ہے، اس سے ذیادہ ان لوگوں کو کچھ کہنا بیکار ہے، میں ویسے بھی کوشش کرتا ہوں کہ سیا ست سے اپنے آپ کو دور رکھوں کیونکہ اس میں involve ہونے کا مقصد یہی ہے کہ اپنے آپ کو bind اور bound کرلینا، اور وہ میں نہیں چاہتا۔