Search me

کیا ہم واقعی میں مستقبل میں ہیں؟

کس طرح ہماری مائنڈ پروگرامنگ کی جارہی ہے؟

زیادہ دور نہیں، پندرہ سال پہلے کی بات کررہا ہوں، جب آئی فون نے ایک جدت لائی تھی جہاں نوکیا اور بلیک بیری جیسے برینڈ موجود تھے، جو کہ فیچر فون کی کیٹیگری میں آتے تھے، ان کے مقابلے میں ایک ایسا فون کا مارکٹ میں آنا جس کو چلانے کے لئے ہمیں کوئی کی بورڈ کی ضرورت نہیں تھی، بلکہ استعمال کے لئے اپ کی اسکرین ہی آپکا کی بورڈ بن رہا ہے، ایک جدت یعنی innovation تھی، جس کے بعد فیچر فون کے مقابلے میں فون کی ایک نئی کیٹگری کو introduce کیا گیا جسکو اسمارٹ فون کا نام دیا گیا جہاں سے اسمارٹ فون خاموشی کے ساتھ ہماری زندگیوں میں اس طرح سراعیت کی ہے، آج کے زمانے میں ہم دیکھ رہے ہیں کہ کس طرح اسمارٹ فونز نے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ کے متبادل کے طور پر اپنے آپ کو کنفرم کردیا ہے!

مگر اس کا اِس ٹاپک سے کیا جوڑ؟؟؟

اس کا اس ٹاپک سے یقینی طور پر جوڑ ہے کیونکہ تھیوری آف ریلیٹیوٹی theory of relativity  کے حساب سے اگر کل (یعنی ماضی) اور حال کا موازنہ کریں تو میں اپنی ذاتی اور ناقص رائے کے مترادف موجودہ ٹائم پیریڈ میں ہم اس دورہے پر ہیں جہاں کے بعد ہم نئے پراسسز کو استعمال کرنے لگیں گے، اور پرانے طریقوں کو آہستہ آہستہ سے متروف کرنے لگیں گے۔

میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں؟

کیونکہ ہم پاکستانیوں کی ایک بری بات ہے کہ ہم ایک چیز کو فالو کرنے اسٹارٹ کردیتے ہیں تو ہوکا کی بنیاد پر استعمال شروع کردیتے ہیں، جیسے ۱۰ سالوں میں جس طرح سے سنیما کی جگہ سینی پلیکس Cineplex نے لی، تو ہر اینٹرٹینمنٹ گروپ نے کوشش کی، کہ اپنے شاپنگ ارینا Shopping Arena کے ساتھ ایک سینی پلیکس کی موجودگی ضروری ہے، جبکہ میں اگر ماضی میں لے کر جائوں، ۱۹۹۸ میں جب Blockbuster ایک بہت ہی زبردست وی ایچ ایس رینٹنگ سروس تھی، اُس نے مستقبل کے چلینجز کو Overlook کیا، اور نتیجہ میں آج Blockbuster کو کوئی نہیں جانتا بلکہ دنیا اب نیٹ فلکس اور اسی طرح کی متعدد اسٹریمنگ سروسز نے بلاک بسٹر کو یکسر ختم کردیا ہے، ٹھیک اسی طرح آج سینی پلیکس کے بزنس پر وہی وقت آرہا ہے جو early-2000s میں بلاک بسٹر اور کوڈیک Kodak کے ساتھ ہوا، جہاں مستقبل کے متعلق complacency کی وجہ سے آج ان کا نام لینے والا کوئی نہیں ہے۔

وہ کیوں؟

ہو سکتا ہے میں Exaggerate  کررہا ہوں مگر (یہ میرا اپنی زاتی رائے ہے)، ابھی زیک اسنائڈر Zack Snyder کی Justice League ریلیز ہوئی، کیسے ہوئے، آن لائن اسٹریمنگ کے زریعے ایچ بی او میکس HBO max کے زریعے ہوئی، یعنی سطحی بات کروں تو جو کوڈیک اور بلاک بسٹر کے ساتھ ہوا تھا، اب ٹائم سینی پلیکس کے بزنس کی الٹی گنتی اسٹارٹ ہوچکی ہے جس میں تبدیلی ہم آنے والے دس سالوں میں یقینی طور پر دیکھنا اسٹارٹ کردیں گے، کیونکہ ایک سال پہلے تک کسی نے زوم کا نام بھی نہیں سنا تھا، مگر آج ہر آرگنائزیشن میں زوم پر میٹنگ، ٹریننگ کی جارہی ہوتی ہے، اور ہمارے اسمارٹ فون کے مستقل ایپلیکیشن یا ایپس میں سے ایک بن چکا ہے۔

ایسے میں

ایسے میں میری ناقص رائے کے مطابق اتاولے ہونے کا وقت نہیں ہے بلکہ ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہمارے آس پاس جو تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، اس کو بغور دیکھیں اور دیکھنے کے بعد ہی اپنی opinion کو generate کریں، کیونکہ یہ زمانہ ایسا ہے جہاں بہت زیادہ تبدیلیاں آنے والی ہیں، تو اسکے حساب سے ہمیں ان تبدیلیوں کو یقینی طور پر دیکھنا ہوگا، اور ان چیزوں کو اگر ہم نے for-granted لیا تو اس کا نقصان بھی ہمیں ہی بھرنا ہوگا۔

بلاگ میں مزید دیکھیں

Sponsors

Earn Money online with the Inspedium Affiliate Program
Unlimited Web Hosting