Link List
Search me
When people closer to you are the first to hurt you
feel free to support me via Dominance Pakistan
Support me on my ARTMO refers
I can be contacted on my handler Tweets by MoizMurtaza
Responsive advertisement
Instant and Delayed gratification
فوری تسکین اور تاخیری تسکین خواہشات کو پورا کرنے یا اہداف کے حصول کے لیے دو متضاد نقطہ نظر ہیں، ہر ایک کے اپنے اپنے نتائج اور ہماری سوچ کے نمونوں پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
فوری تسکین سے مراد طویل مدتی نتائج پر غور کیے بغیر خواہشات کی فوری تسکین ہے۔ اس میں مستقبل کے نتائج کی پرواہ کیے بغیر موجودہ لمحے میں خوشی یا تکمیل کی تلاش شامل ہے۔ مثالوں میں غیر صحت بخش خوراک میں ملوث ہونا، زبردستی خریدنا، یا تاخیر کرنا شامل ہیں۔
دوسری طرف، تاخیر سے تسکین میں مستقبل میں زیادہ انعامات حاصل کرنے کے حق میں فوری خوشی یا انعامات کی قربانی دینا شامل ہے۔ اس کے لیے صبر، نظم و ضبط اور طویل مدتی فوائد کی خاطر قلیل مدت میں تکلیف یا تکلیف کو برداشت کرنے کی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثالوں میں پیسہ بچانا، تعلیم حاصل کرنا یا ہنر کی نشوونما کرنا، اور صحت مند طرز زندگی کو برقرار رکھنا شامل ہیں۔
فوری تسکین کا اثر اکثر قلیل مدتی خوشی سے ہوتا ہے لیکن طویل مدت میں منفی نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں مالی عدم استحکام، خراب صحت، پیداواری صلاحیت میں کمی اور اہم اہداف کی طرف پیش رفت کی کمی ہو سکتی ہے۔ مزید برآں، یہ فوری انعامات پر عدم برداشت اور انحصار کی ذہنیت کو فروغ دے سکتا ہے، جو ذاتی ترقی اور کامیابی میں رکاوٹ ہے۔
اس کے برعکس، تاخیری تسکین کو اپنانے سے لچک، استقامت اور مقصد پر مبنی رویے جیسی خصوصیات پیدا ہوتی ہیں۔ فوری تسکین پر طویل مدتی انعامات کو ترجیح دے کر، افراد اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں زیادہ سے زیادہ تکمیل، کامیابی اور اطمینان کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ یہ تاخیر سے تسکین کی ذہنیت کو پروان چڑھاتا ہے فیصلہ سازی میں بہتری، خود پر قابو پانے اور بااختیار بنانے کے احساس کا باعث بن سکتا ہے۔
ہمارے سوچنے کے نمونے تسکین کی طرف ہمارے رویوں سے گہرے طور پر متاثر ہوتے ہیں۔ جو لوگ مستقل طور پر فوری تسکین کا انتخاب کرتے ہیں وہ تسلسل پر قابو پانے، اہداف کے تعین اور حصول میں دشواری اور طویل مدتی کامیابی پر مختصر مدت کی خوشی کو ترجیح دینے کے رجحان کے ساتھ جدوجہد کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس، وہ افراد جو تاخیر سے تسکین کی مشق کرتے ہیں وہ زیادہ خود نظم و ضبط، اسٹریٹجک منصوبہ بندی، اور بامعنی مقاصد کے حصول میں وقت اور محنت لگانے کی خواہش کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
تاخیری تسکین کی اہمیت کو سمجھنا ذاتی ترقی اور طویل مدتی کامیابی کے حصول کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے صبر، نظم و ضبط، اور زندگی کے چیلنجوں کو نیویگیٹ کرنے اور اپنی پوری صلاحیت کو سمجھنے میں تاخیر سے ملنے والے انعامات کی قدر کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے۔ تاخیری تسکین کو ترجیح دے کر، افراد رکاوٹوں پر قابو پا سکتے ہیں، باخبر فیصلے کر سکتے ہیں، اور زندگی کی تکمیل اور بامقصد رفتار پیدا کر سکتے ہیں۔
آخر میں، جب کہ فوری تسکین فوری طور پر اطمینان فراہم کرتی ہے، یہ اکثر طویل مدتی ترقی اور تکمیل کی قیمت پر آتی ہے۔ دوسری طرف تاخیری تسکین کو اپنانے کے لیے صبر اور قربانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ مستقبل میں زیادہ انعامات اور کامیابی کا باعث بنتا ہے۔ تاخیر سے تسکین کی ذہنیت کو اپنانے سے، افراد لچک پیدا کر سکتے ہیں، اپنے اہداف حاصل کر سکتے ہیں، اور زیادہ بھرپور زندگی گزار سکتے ہیں۔
صرف اور صرف رمضان کا با برکت مہینہ ہی کیوں؟
میں یہاں بغیر کسی بکواس کے صرف ایک بات کہوں گا، کہ کیونکر پاکستان میں مذہب کو ایسا مذاق بنایا جارہا ہے؟ مانتا ہوں کہ رمضان ہمارے لئے قدرے اہمیت کے حامل مہینہ ہے، مگر ایک مستقل مزاجی کے تناظر میں بات کروں تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک حلقے میں ۳۰ دن کا روزہ جبکہ پاکستان میں ۲۹ دن کا روزہ، اور یہ بیماری اگر چہ ہے تو صرف رمضان کے مہینہ میں کیونکر ابھرتی ہے؟
جبکہ بھارت، بانگلادیش میں عید پرسوں ہوگی، تو یہ کیسے ممکن ہے، کہ صرف رمضان کے مہینے میں چاند کو ایسا کنٹرورشل بنایا جارہا ہے، اگر بڑی پکچر میں دیکھیں تو پاکستان اسلام سے ہے، اسلام پاکستان سے نہیں، ہمیں اپنی حیثیت یاد رکھنی چاہئے، کیا عید منانے میں اتنے اتاولے ہوگئے ہیں، کہ بقایا ۹ مہینوں میں اندازہ ہی نہیں ہوتا ہے، کہ کونسا مہینہ ۲۹ کا ہے، اور کتنے ۳۰ کے، اس کا حساب صرف وہ لوگ رکھتے ہوں گے، جن کے گھروں میں گیارہویں شریف منائی جاتی ہے، تو ایسے میں ایسے کنٹرورشل مہینوں بنایا جارہا ہے۔
In the long run
یہ میرا ذاتی ذاویہ ہے، جہاں مذہب کو سائیڈ لائن کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، اور ایک منظم کوشش کے تحط لوگوں کو مذہب سے detract کرانے کی کوشش کی جارہی ہے، اس وقت جو millinials ہیں، وہاں تک تو بات صحیح ہے، مگر اصل بات وہاں سے کھڑی ہوتی ہے، جب آج کی Gen Z جب شوہر بیوی اور رشتہ اجدواج میں ملبوس ہوجائیں گے، تو جب یہ چھوٹی سوچ والی جنریشن سے کھل کر manupulation کری جارہی ہے، کیونکہ یہ جنریشن بہت جلدی manupulated ہوتی ہے، کیونکہ یہ لوگ بہت شارٹ سائیٹڈ ہوتے ہیں، bigger picture دیکھنے کی ان کی قابلیت نہیں ہے، تو ایسے میں already میں اپنی آنکھوں کے سامنے ہمارے بڑوں کی شارٹ سائیٹڈنس دیکھ رہا ہوں، ایسے میں مزید بڑے ہوجائیں گے، تو برائی مزید پھیلے گی، مگر بحیثیت معاشرہ ہم ویسے بھی برائی کو بُرا بھی تو بالکل نہیں سمجھتے، تو ایسے میں کوئی بعید نہیں کہ آگے مزید برائی بڑھے گی۔
پاکستان میں الیکشن ۲۰۲۴ کے بعد
ویلکم ٹو پرانا پاکستان
اس بار جب میں اپنا ووٹ دینے اپنے پولنگ اسٹیشن جارہا تھا، اس بار میرے پاس فون نہیں تھا، کیونکہ الیکشنز سے پہلے کراچی میں جو بارشیں ہوئیں تھیں، اس میں بھیگ کر میرے فون کی اسکرین خراب ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے میں فون کا کسی بھی طرح سے استعمال نہیں کرپایا، حالانکہ اس بار کافی GEN-Z کیٹیگری موجود تھی، جو الیکشن کا ووٹ ڈالنے کے بعد اسکول کے دروازے کے باہر آتے ہی فون آن کر کے اپنے انگوٹھے کی تصاویر ڈالنے میں مصروف تھے، اور میں ان کو دیکھ کر سوچ رہا تھا کہ کاش میرے پاس میرا فون ہوتا۔
اس بار مجھے ۲۰۱۸ کے الیکشن کے مقابلے میں ذیادہ رش دیکھائی سے رہا تھا
کیونکہ پچھلی بار ایک گھنٹے میں واپس گھر آگیا تھا، اور نا صرف یہ بلکہ گھر آنے کے بعد اپنے والد صاحب کو دوبارہ لے کر گیا تھا، جس میں ۵ بجے سے پہلے میں نے دونوں کو نمٹا دیا تھا، جب کہ اس بار مجھے ۱۱ بجے سے ۴ بجے کا ٹائم لگ گیا تھا، میری بیوی کا بھی میرے ساتھ شادی ہونے کے بعد پہلی بار ووٹ تھا،
مگر صرف رش کو الزام دینا ٹھیک نہیں، بلکہ میں نے اپنے آنکھوں سے دیکھا کہ اسکول کے ایک روم میں ۶،۶ آفیسرز بیٹھے ہوئے تھے، یعنی ۶ جگہ میری بک نمبر، سلسلہ نمبر وغیرہ دیکھا جارہا تھا، مطلب پانچویں اور چھٹے آفیسر سے مجھے بالترتیب صوبائی اور حکومتی پرچا دیا گیا، جس پر ووٹنگ نشانات موجود تھی، یعنی جب میں ووٹ ڈال رہا تھا، تو at the back of my mind میں یہ سوچ رہا تھا، کہ کیا واقعی میں ہم ۲۰۲۴ میں رہ رہے ہیں، جہاں سرحد پار الیکٹرونک ووٹنگ کی جاتی ہے، اور یہاں پرچوں کا جو استعمال دیکھ رہا تھا، جیسے میں نے اسکول کے روم میں دیکھا، ایک آفیسر میرا بک نمبر دیکھ رہا تھا، اس کے بعد دوسرا سلسلہ نمبر، پھر اس کے بعد اگلا بندہ چیک کر کے مجھے go ahead دے رہا تھا، پھر اگلا بندہ صرف انگوٹھے پر نیل پالش لگانے کی مہم پر تھا، پھر اس کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر کے آفیسر تھے جنہوں نے بالترتیب دونوں بیلٹ پیپرز پر میرے left hand thumb لئے گئے، اور پھر وہ بیلٹ پیپر پھاڑ کر مجھے دئے گئے، جس کو لیتے وقت میری صورتحال ایسی تھی جیسے میں نے کراچی چڑیا گھر میں شیر کو ہاتھ لگا لیا ہے، یہ ایک پیراگراف میرے پورے ۴ گھنٹے کی کہانی تھی، ایسے میں، میں جن لڑکوں کے ساتھ کھڑا تھا، وہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ الیکٹرونک بیلیٹنگ کیوں نہیں کرتے؟ کیونکہ میرے ساتھ ایک لڑکا کھڑا تھا، جو ایک سافٹوئیر کمپنی میں ڈیٹا بیس مینجمنٹ کرتا تھا، جبکہ میں اپنے بینک میں Microsoft Excel کے ساتھ tweaks کرنے کا شوقین ہوں، تو میری اس کے ساتھ گپ شپ شروع ہوگئی تھی، تو اس کی گفتگو سے مجھے یہ چیز عیاں ہوئی کہ یہ ایک untapped arena ہے جہاں سے pattern recognition کی جاسکتی ہے، جس کو ہم استعمال نہیں کرتے، جس کی وجہ سے foreign observers یہ assessment اپنے ملک میں موجود سافٹوئیر ہاؤسز کو بھیجتے ہیں، (یاد ہے Cambridge Analytica 2018) مگر ہم اس untapped opportunity کو tap ہی نہیں کرتے ہیں، تو ایسے میں ہماری معصومیت کا کیا کہنا،
ہمارے بڑوں کو اس بات سے آگے دیکھنے کا موقع ملے
کہ اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنے کے علاوہ بھی چیزیں ہوتی ہیں، جس طرح آپ اپنے آپ کو بالکل ٹھیک ثابت کرنے میں اخلاقیات کی دھجیاں بنا رہے ہیں، کیونکہ اللہ تعالی جو رب العالمین ہیں (رب الانس، رب المسلمین، رب الپاکستانی، یا پھر رب الوالدین نہیں) کیونکہ اللہ تعالی نے جو کچھ بھی بنایا ہے، جس میں سیارے، سیارچے، سورج، ملکی وے وغیرہ؛ وہ سب ایک proper balance میں بنایا ہے، تو ایسے میں اللہ تعالی ایسے کیسے کرسکتے ہیں، کہ والدین یا بڑوں کو اس طرح کا فری ہینڈ دیا جائے، جس طرح میرے اوپر obligation ہیں، کیا ایسے میں ہمارے بڑوں پر ذمہ داری نہیں؟ میں بڑوں کا دشمن نہیں، نا ہی بد تمیزی کرنا چاہتا ہوں، مگر میں یہی بات کرتا ہوں، کہ جب اللہ تعالی نے آپ کو یہ حق دیا ہے، کہ you'd be eyes and ears for us to view the world by their point-of -view کیا اس حوالے کوئی ذمہ داری نہیں؟
feel free to support me via Dominance Pakistan
Support me on my ARTMO refers
I can be contacted on my handler Tweets by MoizMurtaza
Responsive advertisement
Afghanistan doing propaganda ... against Pakistan
Whereas, someone from Afghanistan tweetingIllegal refugees*. And fyi Pakistan govt. warned them to register themselves but they didn't want to pay the tax so don't gain sympathy here
— Daniش (@Bawkamaal) November 3, 2023
Please don't forget to stand with your Afghan brothers and sisters as well and speak about the expulsion of 1.8 million Afghan refugees from Pakistan, including those with documents and people who have been born and raised there and have lived in that country for generations.… https://t.co/qw45pRA3k3
— Wazhma Ayoubi 🇦🇫 (@WazhmaAyoubi) November 3, 2023
ان خاتون سےمجھے کوئی مسئلہ نہیں، مگر پہلی بات یہ ہے کہ counterargument کرنے کے لئے آپ کے facts and figures صحیح ہونے چاہئے، اگر ایسی کوئی صورتحال ہے بھی تو صرف پاکستان میں نہیں ہے، بلکہ ایران میں بھی ہے، تو ایران کے خلاف کیوں نہیں کرتے؟
انڈین mentality کو فالو کرتے ہوئے
ان کے کی بورڈ وارئرز نے میری اس لائن کا اسکرین شاٹ لینا ہے، I don't care کیونکہ پہلی بات،
- ان کی خار صرف پاکستان سے ہے
- پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے کسی بھی حد تک جائیں گے
کیا افغان illegal محاجرین صرف پاکستان میں موجود ہیں؟
ان انڈینز کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، جو کہ خود خالصتان تحریک کو دبانے کے لئے کسی بھی حد کی بے شرمی میں جانے کے لئے راضی ہیں، ٹھیک اسی نقش قدم پر افغانی بھی چل رہے ہیں، منافقت کی کوئی شکل ہونی چاہئے تو وہ افغان ہونے چاہئے، (افغانیوں، اسکرین شاٹ لو)، مگر تم لوگوں کی منافقت بتانے پر آؤں، تو اتنی سی بات انڈینز سے کہوں گا کہ ان منافقوں سے دور رہو، یہ منافق جب پاکستان میں رہتے تھے، جب ان کو کہا گیا کہ پاکستان میں رہنے کے لئے (اسلام یہ کہتا ہے کہ follow rules of the land) آپ نے پاکستان کے کونسے rules فالو گئے؟
rule of the land
یہاں میں پاکستان میں موجود laws کو عزت دی؟ ویسے بھی میرے کچھ افغانی ساتھیوں نے یہ بات کرنی ہے کہ انہوں نے بھی کیا ہے (شراب سے وضو کرنا، اور سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی) مگر افغانیوں کو ان کے سوشل میڈیا کا nick name سے نہیں بلواؤں گا، مگر rule of the land کی بات کرتے ہیں، تو کیا پاکستان میں رہتے ہوئے یہاں کے rules کو respect دی۔ ہم پاکستانی تو بے غیرت ہیں، آُپ اتنے غیرت مند ہییں تو کیونکر legacy کو فالو کرنے کے بجائے ہماری طرح بے غیرت بنو؟ ہم تو بہت بڑے بے غیرت ہیں، آپ کیونکر بنے؟
انڈینز اور ان کی attention diversion tactics
flow of events کو مدنظر رکھوں تو بھولیں نہیں، India ایک طرح سے گرم پانیوں میں تھا، خاص طور پر کینیڈا کے معاملات میں، جہاں انڈیا نے کینیڈین شہریوں کو انڈیا میں داخلے پر پابندی لگادی تھی، یاد ہے کچھ، اور یک دم ساری attention پاکستان اور افغانستان ایشو پر ڈال دی، انڈیا میں گودی میڈیا جبکہ ہمارے پاس کا بے غیرت میڈیا ہے، خاص طور پر اس معاملے میں میڈیا کی خاموشی مجھے شک میں لارہی ہے۔
میں پاکستانی ہونے کے ناطے اس بے غیرتی کو کس طرح سے سپورٹ کروں؟
بیغیرتی اس لئے کیونکہ پاکستان کو پتا نہیں کہاں flush down the gutter کردیا ہے، کیونکہ بیغیرتی میں اس حد تک گر چکے ہیں، کہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر نہیں رکھتے ہیں، اب انڈین ہوں یا افغانی، ان کو اس سے کوئی غرض تھوڑی ہونی چاہئے کہ ہم پاکستانی پاکستان کو کتنا عزت دیتے ہیں، یہ تو ہماری ذمہ داری ہے۔
feel free to support me via Dominance Pakistan
Support me on my ARTMO refers
I can be contacted on my handler Tweets by MoizMurtaza
Responsive advertisement
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)